عشق و محبت میں سے کیا بہتر ہے ؟

ذاتی_مطالعہ 31

ابو العباس احمد بن یحییٰ المشہور امام ثعلب نحوی سے پوچھا گیا
عشق اور محبت میں سے زیادہ پسندیدہ کیا ہے؟
فرمایا
مَحبت
کیونکہ عشق حد سے بڑھ جانے کا نام ہے
عاشق کو عاشق اس لیئے کہتے ہیں کیونکہ عاشق محبت میں یوں سوکھ جاتا ہے جیسے عَشَقہ نامی جڑی بوٹی توڑے جانے سے سوکھ جاتی ہے
لسان العرب
امام ثعلب ثقہ حجت بڑے محدث تھے
نحوی کے امام اور حدیث کے امام تھے
انہوں نے عشق و محبت میں سے کسی ایک کی بھی مذمت بیان نہیں کی بلکہ جو زیادہ بہتر تھا اس کی خبر دی
اور میں یہ کہتا ہوں
مریضِ عشق کو دیکھ کر دعائے عافیت پڑھ لی جائے
دعائے عافیت کیا ہے
علماء سے پوچھیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top