طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 30
••• تکفیر کے اصول سیکھ لیں •••
° یہ آخری کتاب تھی جو اردو کتاب میں نے پڑھی تھی °
یعنی دورہ حدیث شریف میں آج سے بارہ تیرہ سال پہلے سال پہلے تقریباً
اس کے بعد کبھی اردو کتاب نہیں پڑھی عربی پڑھتا ہوں
پہلا فائدہ ذہن کھلتا استدلال کا ملکہ پیدا ہوتا ہے
دوسرا فائدہ اصل ماخذ و مراجع سے پڑھنے کی وجہ علم میں پختگی آتی ہے
تیسرا فائدہ آپ اردو پڑھیں گے مترجم یا شارح ترجمہ اپنے حساب سے اور شرح اپنی عقل سے کرے گا
چوتھا فائدہ اصل پڑھیں گے مصنف کا فیض صحیح معنوں میں ملے گا
پانچواں فائدہ جو روحانیت و سکون و اطمینان عربی و اصل کتاب پڑھنے سے حاصل ہوتا ہے اردو یا مترجم پڑھنے سے حاصل نہیں ہوتا
چھٹا فائدہ بے جا تشدد و تعصب ختم ہوگا بلکہ عالمانہ وقار پیدا ہوگا
یہی وجہ تو ہے آپ نے دیکھا ہوگا تکفیر و تفسیق و تضلیل اکثر نئے نئے فارغ کرتے ہیں
اور ہر چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر جوان علماء کرتے ہیں جب پچاس سے اوپر ہو جائیں تو کثرتِ مطالعہ کی وجہ سے وسعت پیدا ہو جاتی ہے
اسی لیئے میں کہتا ہوں نوجوان علماء کو نہ سنیں کیا بات ہے ہر مذہبی و مسلکی ابحاث میں نوجوان آگے آگے ہوتے ہیں اور بزرگ علماء پیچھے پیچھے ہٹتے ہیں ؟
یہ موجودہ دور کی صورت حال بیان کر رہا ہوں کوئی اچھل کود کر کے پرانے علماء کی مثالیں تلاش نہ کرے
° آخر میں سب سے عرض ہے اصول تکفیر پیر محمد چشتی صاحب رحمہ اللہ کی بہت لا جواب کتاب ہے °
اس کا مطالعہ لازمی کریں اس میں ضروریات دین کیا ہیں اور تکفیر کے اصول کیا ہیں بڑے منطقی انداز میں بیان کیئے گئے ہیں
بہت مفید کتاب ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
