ضمیر بنیں

لطائفِ_علمیہ 225

ضمیر نہ موصوف بن سکتی ہے نہ صفت بن سکتی ہے

ایسے ہی ضمیر { دل } آزاد رہنا پسند کرتا ہے کسی سے مقید نہیں ہوتا
عَلَم موصوف ہو سکتا ہے صفت نہیں بن سکتا
ایسے ہی انسان کسی ایک سے موصوف ہو ہی جاتا ہے
معرف باللام موصوف بھی ہو سکتا ہے اور صفت بھی ہو سکتا ہے

معرفہ ہو تو ہر خاص و عام اسے قبول کر لیتا ہے
مشہور و مالدار کو ہر عیب کے ساتھ قبول کر لیا جاتا ہے
ضمیر بنیں کیونکہ بادشاہ کی یہی صفت ہوتی ہے
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top