عجائباتِ_عالم 54
خريدة العجائب میں علامہ ابن الوردی نے لکھا
ہر وہ شہر جس کے نام کے آخر میں شاپور ہو وہ نفیس و بہترین شہر ہوتا ہے جیساکہ نیشاپور ایران کا شہر ہے!
مزید فرمایا
ہر وہ شہر جس کے دو نام ہوں وہ اس کی عظمت و بزرگی مسلم و مستند ہے
جیسے مکہ اس کا دوسرا نام بکہ ہے
مدینہ کا دوسرا نام یثرب تھا
اھرامات کے ملک مصر کو فسطاط کہا جاتا ہے
شام کے شہر حلب کو شھباء کہتے ہیں
عراق کے شہر بغداد کو مدینہ السلام کہتے ہیں اور اسے عروس البلاد یعنی شہروں کی دولہن بھی کہتے ہیں
بیت المقدس کو ایلیاء کہتے ہیں
شام کے شہر دمشق کو شام کہتے ہیں
اور امام رازی کے شہر رے کو محمدیہ کہتے ہیں
اصفہان کو حی کہتے ہیں اسے یہودیہ بھی کہتے ہیں
(شاید اس لیئے کہ یہاں سے دجال کے ساتھی یہودی نکلیں گے)
امام ابوداؤد کے شہر سجستان کو زرنج کہتے ہیں
خوارزم شاہ کے شہر خوارزم کو کاث کہتے ہیں
امام مسلم کے شہر نیشابور کو ابرشہر کہتے ہیں
ہم اپنے ملک میں دیکھ لیں تو کراچی کو باب المدینہ کہتے ہیں کیونکہ مدینہ جانے کا راستہ ہے
ملتان کو کثیر اولیاء کرام ہونے کی وجہ سے مدینہ الاولیاء کہتے ہیں
لاہور کو داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کی وجہ سے مرکز الاولیاء کہتے ہیں
ہر شہر کی آب و ہوا اور مٹی کی الگ اور خاص تاثیر ہوتی ہے
پانی ہوا مٹی کی وجہ سے
شہر بھر کے لوگوں کا مزاج کسی نہ کسی شے میں ایک سا ضرور ہوتا ہے
مٹی کے انسانی طبعیت پر بڑی گہری چھاپ چھوڑتی ہے
کسی شہر والے زندہ دل
مشہور کسی شہر کے کھانے پینے میں شہرت رکھتے
کسی شہر کے کھیلوں کے دلدادہ
کسی شہر کے دولت میں مشہور
کسی شہر کے سرکاری نوکریوں میں مشہور ہوتے ہیں
اور ہند کا ایک شہر گھوسی علماء سے مشہور ہے جسے مدینہ العلماء کہتے ہیں
فیصل آباد کا نام آتے ہیں اھلِ پاکستان کے لبوں پر مسکراہٹ آ جاتی ہے
لاہور والے زندہ دل مگر راستہ بتانے کے حوالے سے مشہور ہیں
اور میرا شہر سرگودھا کسی میں مشہور نہیں
کاش دنیاوی ناموں سے شہرت کی جگہ علم و فنون سے ہمارے شہر اور شہروں کے لوگ جانے پہچانے جاتے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
