اسلامی_طرزِتربیت 217
قران کریم میں رب العالمین نے فرمایا
كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ
سچوں کے ساتھ ہو جاؤ
امام ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں
صَاحب الصِّدق مَع الله لا تضرّه الفِتن وَالله يَجعَل لأوليَائِه عِند ابتِلائِهم مَخارج
سچ والا الله رب العزت کے ساتھ ہوتا ہے جسے زمانے کے فتنے ضرر نہیں پہنچا سکتے اور الله وحده لا شريك اپنے پیاروں کی مصیبت کت وقت نکلنے کے راستے بنا دیتا ہے
❗ فتح الباری ❗
قران کریم میں رب جلیل نے اپنے حبیب کریم کو دعاء سکھائی
وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا
اور یوں عرض کرو کہ اے میرے رب مجھے سچی طرح داخل کر اور سچی طرح باہر لے جا اور مجھے اپنی طرف سے مددگار غلبہ دے
ہر کام میں سچائی کامیابی دلاتی ہے
سچوں کی صحبت راحتِ قلب کا سامان ہے
سچ و سچائی کیا ہے ؟
فقط زبان سے مطابقِ حقیقت بات کا اقرار و تصدیق سچ نہیں ہے بلکہ دل کا خالص ہونا بھی سچ ہے
آپ کی کسی سے دوستی ہے تو کیا اس دوستی میں دل زبان کا ساتھی ہے ؟
اگر ہاں تو یہ سچائی ہے
آپ کسی کے ملازم ہیں آپ کسی کا کام کر رہے ہیں تو پوری صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں تو یہ سچائی ہے
آپ کسی سے کسی بھی تعلق میں ہیں اور جیسے اندر سے ہیں ویسے باہر سے ہیں تو یہ سچائی ہے
لہذا رشتہ داری دل سے نبھائیں ملازمت و مزدوری اخلاص سے کریں
جو اپنے پیشے سے مخلص ہے وہ سچا ہے اور وہ سچوں کے ساتھ ہے
زبان کے جھوٹ سے کئی گنا دل جھوٹ برا ہوتا ہے تو دل کو جھوٹ نہ گھڑنے دیں
لین دین و معاشرتی نظام میں دل کو منافق نہ بننے دیں
تعلق دل سے رکھیں ورنہ نہ رکھیں
❗ وظیفہ ❗
مذکورہ آیت کریمہ روز سات بار طلوعِ آفتاب سے پہلے اور غروبِ آفتاب کے سے پہلے پڑھیں تو اخلاص نصیب ہوگا دوست اچھے رشتہ دار مخلص ملیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
