اسلامی_طرزِتربیت 146
ذکر اللہ کرنے والے اللہ کے مقرب ہوتے ہیں
اور جنت میں آپ کی زمین وسیع ہوتی ہے
آپکے محلات بڑھتے ہیں آپ کی نعمتیں کثیر ہوتی ہیں
آپ کے خدام و غلام زیادہ ہوتے ہیں
آپ کی بیگمات و حوروں کی تعداد بڑھتی اور ان کے حسن و جمال میں اضافہ ہوتا ہے
آپ کے باغات پھیلتے اور محلات کی تزئین و آرائش ہوتی ہے
آپ کے مقام بلند ہوتا ہے
آپ کے زیر سرپرستی چلنے والے شہر کے شہر اور ملک کے ملک پیدا ہوتے ہیں جہاں آپ تن تنہاء بادشاہ ہوں گے
اگر آپ خاتون ہیں تو آپ اس دنیا کی زمین سے ہزار گنا زیادہ بڑی زمین کی ملکہ عالیہ ہوں گی
آپ کے اپنے حسن و جمال میں اضافہ ہوتا ہے
غور کریں ایک بار سبحان اللہ کہنے پر ایک درخت اُگ جائے گا کہ اس کا سایہ پانچ سو سال تک پھیلا ہو تو لاکھوں کروڑوں بار اللهُ اللهُ اللهُ اللهُ اللهُ کہنے سے آپ کے نام کے کتنے درخت لگیں گے اور آپ کی جنتی زمین کتنی ہوگی؟
سستی ترک کریں اور جنت میں زمین خریدیں
جنت میں فرشتے محل تعمیر کر رہے ہوتے ہیں تو رک جاتے ہیں
کوئی پوچھتا ہے
کیوں رک گئے ؟
فرشتے کہتے ہیں کہ ہماری مزدوری ملنا بند ہوگئی ہے
پوچھنے والا پوچھتا ہے کہ اپ کی مزدوری کیا ہے ؟
فرشتے کہتے ہیں
سبحان اللہ العظیم وبحمدہ
کہنا ہماری مزدوری ہے
اللہ رب العزت نے ایک فرشتہ پیدا فرمایا ہے جو کہ صیاغ ہے اس کے ساتھ فرشتوں کی ایک فوج ہے جو کہ جنتیوں کے لیے زیورات تیار کر رہے ہیں اور قیامت تک کرتے رہیں گے
خواتین کو وہاں ہر قسم کا قیمتی سے قیمتی زیور ملے گا بس یہ زندگی کے ایام مشکلات میں گزار لیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
