کامیاب_خواتین 23
ایک عربی نے اپنے بیٹے کی وصیت کی کہ ان سات قسم کی عورتوں میں سے کسی ایک سے بھی نکاح نہ کرنا
{ الأنَّانة, المنَّانة, الحنَّانـة, الحدَّاقة, البرَّاقة, الشدَّاقة, الكنًّانة }
(1) انانہ
وہ جو کثرت سے شکوہ شکایت کرتی ہو, تھکاوٹ کا اظہار کرتی ہو
(2) منانہ
وہ جو اپنے کاموں پر احسان جتلاتی ہو,میں نے یہ کیا میں نے وہ کیا وغیرہ
(3) حنانہ
وہ جو اپنے پہلے خاوند کا ذکر کرتی رہتی ہو یعنی میرا پہلا شوہر ایسے کرتا تھا ویسے کرتا تھا, اس میں یہ یہ اچھائی تھی
(4) حداقہ
وہ جو ہر شے کو دیکھتے ہیں اس کی طلب کرے لگتی ہو, یہ شے بھی خرید لوں وہ بھی خرید لوں, یہ بھی میری ہو جائے وہ بھی میں لے لوں
(5) براقہ
وہ جو ہر وقت بناؤ سنگھار میں لگی رہتی ہو, جس کا اکثر وقت منہ صاف رکھنے, کپڑے تیار کرنے میں گزرتا ہو
(6) شداقہ
وہ جو سخت کلام ہو, جس کا زبان کڑوی ہو جس کا لہجہ سخت ہو!
(7) کنانہ
وہ جو ہر وقت اپنے باپ کی تعریف کرتی ہو, میرا باپ یوں تھا
میرے ابو یوں کرتے تھے, یہ کرتے تھے وہ کرتے تھے
بہترین عورت وہ ہے جو اپنی عادات و اطوار خاص طور پہ اپنے ماں باپ کے خاندان کے طور طریقے بھلا کر آئے
عیون الاخبار میں خالد بن صفوان کا قول منقول ہے
من تزوجّ امرأةً فليتزوّجها عزيزةً في قومها ذليلةً في نفسها
جو کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو وہ اس عورت سے شادی کرے جو اپنی قوم میں عزت والی اور اپنے آپ میں ذلت والی ہو
یعنی لوگوں کی نگاہ میں انتہائی معزز ہو اور خود مِٹی ہوئی عاجزی و انکساری کرنے والی ہو
خود پسندی میں مبتلاء نہ ہو, مالداری سے متکبرہ نہ ہو, اعلی حسب و نسب پر فخر کرنے والی نہ ہو
° الغرض عورت کو ساری دنیا کے سامنے عزت والی اور شوہر کے سامنے عاجزی کرنے والی ہونا چاہئے °
آج کل اکثر عورتیں اس مرغی کی طرح ہیں جو ایک انڈہ دے کر گھر سر پر اٹھا لیتی ہیں
شوہر کن ذلتوں , پریشانیوں سے گزر کر کما کے لاتا ہے یہ کبھی نہیں پوچھتی بلکہ کہتی ہیں اس پر فرض ہے مگر اپنا فرض بھول جاتی ہیں
تو جو عورت میں میرا میری میرے کرے
میں , میرا خاندان , میرے گھر والے , میرا بھائی میری بہن, میرا شہر یہ وہ کرے اس سے شادی کرنا اصل میں بربادی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
