دجال کہاں سے کب نکلے گا

حوادثِ_آخری_الزماں 3

میں سمجھتا ہوں
اِس وقت دنیا کا سب سے بڑا راز ایران کے مشہور شہر اصفہان کے ایک محلہ یہودیہ میں ہے
صدیوں سے یہ محلہ موجود ہے اور اسی محلے سے دجال نکلے گا
ایسا ہی حدیثِ مبارکہ میں آیا ہے کہ دجال اصفہان سے ظاہر ہوگا
شاید دنیا بھر کے یہودیوں کو احکامات اب بھی اسی جگہ سے دیئے جاتے ہوں
موجودہ وقت میں وہاں یہودی کم رہ گئے ہیں کیونکہ یہ محلہ ویران سا ہے اکثر یہودی اصفہان شہر میں آباد ہیں مگر ان کو بھی علم ہے کہ یہ جگہ ان کے لیئے کتنی اہم ہے
اسی وجہ سے یہ ویران ہو کر بھی آباد ہے
احادیثِ مبارکہ کے مطابق دجال کسی جزیرے میں قید ہے اور اس کا خروج اصفہان سے ہوگا
حدیث مبارکہ میں ہے
يَتبَعُ ‌الدَّجالَ ‌مِن ‌يَهودِ أَصبَهانَ سَبعونَ أَلفًا، عليهِم الطَّيَالِسَةُ

اصفہان کے ستر ہزار یہودی جن پر نشان زدہ چادریں ہوں گی دجال کی اتباع کریں گے
{ مسلم شریف }
ابن کثیر فرماتے ہیں
دجال اصفہان کے ایک محلہ یہودیہ سے ظاہر ہوگا جس کی اتباع ستر ہزار ایسے یہودی کریں گے جن کر سبز نشان زدہ چادریں ہوں گی
{النهاية فى الفتن و الملاحم لابن الكثير}
تو اس سب میں انتظار کریں کہ کب وہاں کے یہودی سبز نشان زدہ چادریں پہننا شروع کریں گے
اور دیکھیں اسرائیل کب پوری طاقت لگا کر اصفہان کو دجال کے لیئے تیار کرتا ہے
جب یہ دو باتیں پوری ہو جائیں تو دجال کے خروج کا وقت قریب ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top