عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 126
من بين كل الطرق لله إخترت العشق
الله کی طرف جانے والے راستوں میں سے میں نے عشق کا راستہ چنا ہے
❗ الرومی ❗
اُس کی طرف بہت سے راستے جاتے ہیں
علم کا راستہ
عمل کا راستہ
ابتلاء کا راستہ
سخاء کا راستہ
فرماتا ہے
وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠
اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ہم ضرور انہیں اپنے راستے دکھائیں گے اور بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے
اُس کی طرف کا سفر دِلوں سے طے کیا جاتا ہے جسموں سے طے نہیں ہوتا
حدیثِ مبارکہ میں ہے
إِنَّ اللَّهَ لَا يَنْظُرُ إِلَى صُوَرِكُمْ وَأَمْوَالِكُمْ وَلَكِنْ يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ وَأَعْمَالِكُمْ
بے شک الله تمہاری صورتوں اور تمہارے مالوں کی طرف نہیں دیکھتا لیکن وہ تمہارے دلوں کی طرف اور تمہارے اعمال دیکھتا ہے
❗ مسلم شریف ❗
اُس طرف دل چلتے ہیں پھر شوق بڑھے تو دوڑتے ہیں پھر اشتیاق پیدا ہو تو اڑتے ہیں حتی کہ اُس کے عشق میں اُس کے عرش کے نیچے پروانوں کی طرح طواف کرتے ہیں
حبِ جاہ کا بوجھ اور مسلمانوں سے بغض و کینہ کا بھار جس دل میں ہو وہ اُس کی طرف نہیں چل سکتا
لہذا اُس کی بارگاہ میں پہنچنا ہے تو دل کینہ سے پاک رکھیں
حدیثِ مبارکہ میں ہے
يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَقْوَامٌ أَفْئِدَتُهُمْ مِثْلُ أَفْئِدَةِ الطَّيْرِ
جنت میں وہ لوگ داخل ہوں گے جن کے دل پرندوں کے دلوں کی طرح ہوں گے
یعنی بے ضرر متوکل اور کینہ سے پاک ہوں گے
جس پر بوجھ ہو وہ چل نہیں سکتا اڑے گا کیا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
