آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 30
امام تقی الدین المقریزی فرماتے ہیں
فلو أحببت الله ورسوله أحببت أهل بيت الرسول ﷺ ورأيت كل ما يصدر منهم في حقك أنه جمال محض تتنعم به وتعلم أن لك عناية عند الله تعالى حيث ذكرك من يحبه وهم أهل بيت رسول الله ، ولو ذكروك بذم وسب فتقول : الحمد لله الذي أجراني على ألسنتهم ، وتزيد الله تعالى شكراً على هذه النعمة، فإنهم ذكروك بألسنة طاهرة قد طهرها الله تعالى بطهارة لم يبلغها علمك
اگر آپ الله رب العزت اور اس کے رسول صلی الله علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں تو آپ اھلِ بیتِ رسول سے بھی محبت کریں گے اور اھلِ بیت سے آپ کے لیئے جو کچھ صادر ہوگا آپ اسے ایسی کرم نوازی تسلیم کریں گے جس سے آپ کو لطف آتا ہو اور آپ جان لیں گے آپ کا الله رب العزت کی بارگاہ میں خاص مقام ہے کیونکہ آپ کا ذکر اس نے کیا جس سے الله محبت فرماتا ہے
وہ اھلِ بیتِ رسول ہیں
اگر وہ آپ کا ذکر مذمت یا گالی سے کریں تو اللہ کہیں الله پاک کا شکر ہے جس نے ان کی زبانوں پر میرا نام جاری کیا
اور آپ الله کا شکر زیادہ سے زیادہ ادا کریں گے اس نعمت پر کہ انہوں نے آپ کا ذکر اپنی پاک زبانوں سے کیا ہے وہ ایسی پاک زبانیں ہیں جن کی حقیقت کا ادراک آپ کا علم نہیں کر سکتا
{معرفة ما يجب لآل البيت النبوى ص 195}
مجنوں صحراء میں بھٹک رہا تھا کہ اس نے دیکھا اس کے بھائی اور چچا کے بیٹے ایک ہرن کا شکار کیئے لے جا رہے ہیں
تو اس نے کہا اسے چھوڑ دو
وہ کہنے لگے ہم اسے کیوں چھوڑیں ؟
بہت مشکل سے اسے پکڑا ہے
مجنوں کہنے لگا
انها تشبه ليلى
یہ لیلی کے مشابہ ہے
یہ کہ کر آگے بڑھا اور ہرن کو آزاد کر دیا
جہاں محبوب کی مشابہت بھی محسوس ہو مُحب اس سے نرم رویہ اور محبانہ انداز رکھتا ہے
شاعر نے کہا
أحب لحبها السودان حتى
أحب لحبها سود الكلاب
میں سیاہی سے محبت کرتا ہوں کیونکہ میرا محبوب سیاہ رنگ سے محبت کرتا ہے حتی کہ میں اس کے سیاہ رنگ سے محبت کی وجہ سے سیاہ کتے سے بھی محبت کرتا ہوں
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے بنیادی تقاضوں میں سے ایک یہ تقاضا بھی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت رکھنے والی ہر شے سے محبت کریں
جن کی رگوں میں خونِ رسول ہے جو جزءِ رسول ہیں ان سے کیسی محبت کرنی چاہیئے ؟
اھلِ عرب کہتے ہیں
اولادنا اکبادنا تمشی
ہماری اولاد زمین پر چلتے پھرتے ہمارے جگر کے ٹکڑے ہیں
جگر سینے میں ہے اور اس کے اجزاء زمین میں ہمارے سامنے ہوتے ہیں
آپ کو مجھے , اِسے اُسے سب کو اولاد پیاری ہے تو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اولاد سے محبت نہیں ہوگی ؟
اولاد جیسی بھی ہو اسے برا کہیں تو والدین کو برا لگتا ہے
ساداتِ کرام کو برا کہیں گے تو ان کے آباء و اجداد کو برا نہیں لگے گا ؟
جس ہستی کا خون ان میں ہے جس کی وجہ سے سید کہلاتے ہیں انہیں برا نہیں لگے گا ؟
اس پاک خاندان سے بغیر تعصب کے محبت کریں یہ بڑے کام آنے والے ہیں , یہ بڑے کام کے لوگ ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
