لطائفِ_علمیہ 175
ایک عربی شاعر کو کسی ملحدہ عورت نے الحاد کی دعوت دی تو شاعر نے دو شعروں میں اسے جواب دیا
ومَليحة تَرمي السِّهامَ سَديدةً
بالحُسنِ أمّا الفكرُ غيرُ سديدِ
نمکین حسن والی اپنے حسن کے سیدھے سیدھے تیر مارتی ہے جبکہ اس کی فکر ٹھیک نہیں ہے
تدعو إلى الإلحـادِ في كلماتها
وجمالُها يَدعو إلى التوحيـــدِ
اپنی باتوں سے الحاد کی دعوت دیتی ہے مگر اس کا جمال توحید کی طرف بلا رہا ہے
حسنِ مقید حسن مطلق کے جلوے دکھاتا ہے
جو غور و فکر کرے گا کائنات میں ہزاروں مظاہرِ توحید دیکھے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
