جہنم کی شکل بھینس جیسی ہے

ذاتی_مطالعہ 22

عارف باللہ امام عبد الوھاب الشعرانی نے شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کا فرمان نقل کیا
اللہ رب العزت نے جہنم کو طالع الثور پر پیدا کیا اسی وجہ سے جہنم کی صورت بھینس جیسی ہے
اور جہنمیوں کی خوراک بیل کی تلی ( جو کہ خون و آلائشوں کا مرکز ہے )وہاں سے جاری ہوگی
(الیواقیت والجواہر/ فرائد القلائد فی علم العقائد صفحہ 322)
شاید یہ وہی بیل ہے جس پر زمین قائم ہے
شیخ اکبر فرماتے ہیں یہی بات ہمارے نزدیک قابل اعتماد ہے
صوفیاء کاملین کا کشف محض ظنی نہیں ہوتا
ان سے بغض ایمان کے خاتمے کا سبب بنتا ہے لہذا جو کشف قرآن و حدیث کے صریح مخالف نہ ہو مان لینے میں عافیت ہے
اور صوفی اگر امام شعرانی جیسا ہو جو فقیہ و محدث و متکلم بھی ہو تو رد کرنا بد باطنی کی دلیل ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top