لطائفِ_علمیہ 28
وفاء کیا ہے
وفاء کا معنی پورا کرنا ہے
مراد جو عہد و پیمان مُحِب و مَحبُوب کے درمیان طے پاتے ہیں ان وعدوں کو پورا کرنا وفاء ہے
اسی لیئے درست و مکمل یا ابتدائی الفاظ وعدہ وفاء کرنا تھے
پھر عوام و خواص نے صرف وفاء کہنا شروع کر دیا
اب وعدے لفظوں میں نہیں ہوتے بلکہ جو عرف میں معیوب ہو اس کا ارتکاب نہ کرنا وفاء ہے
اور پھر ہر وہ بات وفاء شمار ہونے لگی جس میں غیر کی شراکت برداشت نہ ہوتی ہو
غیر کو سوچنا بے وفائی ہوگیا غیر کو دیکھنا بے وفائی ہوگیا غیر سے بات کرنا بے وفائی ہوگیا
ماں باپ سے حسنِ سلوک وفاء ہے
بہن بھائیوں سے تعاون وفاء ہے
دوستوں سے مروت سے پیش آنا وفاء ہے
اگرچہ یہ وعدے لفظوں سے نہیں کیئے جاتے مگر عرف میں ان کے ساتھ چلنا مشکل و مصیبت میں کام آنا وعدے بن چکے ہیں
جو منہ موڑتا ہے بے وفاء کہلاتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
