جو عشق نہ کرے وہ گدھا ھے یا اونٹ ہے

الحب_و_العشق 31

امام اصمعی نے کمال کی بات کی

اذا لم تعشق وما تدری ما الھوی
فانت والعیر بفلاۃ سواء

اگر تجھے کسی سے محبت نہیں اور نہ تو محبت کی حقیقت جانتا ھے تو پھر تو اور جنگل میں چرنے والا اونٹ برابر ہیں

ایک اور شاعر نے کہا

إذا أنت لم تعشق ولم تدر ما الهوی
فما لك في طيب الحياة نصيب

اگر تجھے عشق نہیں اور محبت کی حقیقت کو جانتا بھی نہیں تو تیرا زندگی کی خوبصورتی میں کوئی حصہ نہیں ھے

ایک اور شاعر نے کہا

إذا أنت لم تعشق ولم تدر ما الهوى
فقم واعتلف تبنا فأنت حمار

اگر تجھے عشق نہیں اور تو محبت کے حق کو بھی نہیں مانتا تو اٹھ جا کر گھاس کھا تم تو گدھے ہے

پھر ایک شاعر نے کہا

اذا أنت لم تعشق ولم تدرى ما الهوى
فكن حجرا من يابس الصخر جلمدا

اگر تجھے نہ عشق ہے نہ اس کو سمجھتا ھے تو جما ہوا سخت پتھر بن جا

ادباءِ عرب اور حکماءِ یمن نے صاف کہا
محبت طبیعت کو نکھارتی ہے اور اخلاق ستھرا کرتی ھے
قبیلے کی سرداری اسکو دو جس نے محبت کی ھو

لھذا محبت کرو مگر پاکدامنی اختیار کرو تاکہ دنیا میں سرداری ملے اور آخرت میں نجات ملے
محبت کرو سے مراد جب ہو جائے ورنہ محبت اختیاری شے نہیں ہے
جو اس بلاء کے چھا جانے پر پاکدامنی اختیار کرے حتی کہ محبوب کو بتائے بھی نہیں وہ کامل محبت ہے
وہ قابلِ رحم قابلِ دعاء شخص ہے اور وہ محبت آخرت میں نجات کا سبب ہے
جو حرام کرے وہ ہوس کا مارا ہے محبت سے اس کا کوئی تعلق نہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top