جنت میں عید کا دن

ذاتی_مطالعہ 153

امام حسن بصری فرماتے ہیں

كلّ يوم لا يعصى الله فيه فهو عيد
ہر وہ دن جس میں الله رب العزت کی نافرمانی نہ کی جائے وہ عید کا دن ہے
❗ لطائف المعارف لابن رجب حنبلی ❗
ایک قول میں مسلمانوں کے لیئے دنیا میں جو عید کے دن مقرر ہیں وہی جنت میں اُن کے لیئے عید کے دن ہوں گے
ایک قول میں جس دن مومن الله رب العزت کا دیدار کریں گے وہ عید کا دن ہوگا
یہی زیادہ صحیح قول ہے
مذکورہ حکم عوام کا ہے جبکہ خواص کے لیئے جنت کا ہر دن عید کا دن ہوگا کیونکہ دنیا میں ان کا ہر دن گناہ سے پاک رہا تو جو دن دنیا میں گناہ سے پاک رہا وہ دن جنت میں عید کا دن ہوگا اور وہ خواص عید کے دن دو بار اپنے رب کریم کی زیارت کریں گے
جنت میں سب سے اعلی نعمت دیدارِ الٰہی ہے
حور و قصور و دیگر موج و سرور سے بڑھ کر لطف دیدارِ الٰہی میں ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top