جب امریکہ ٹیکس دیتا تھا

تاریخِ_اسلامی 35

رئیس حمیدو بن علی شہید آخری سمندر کے سلطان تھے
اور ان کو امریکہ ٹیکس دیا کرتا تھا
°°° جی ہاں آج کا سپر پاور ان کے آگے گھٹنے ٹیک کر ٹیکس ادا کرتا تھا °°°

1770 عیسوی کو الجزائر میں پیدا ہوئے اور دس سال کی عمر میں ایک بحری جہاز میں بطور ملازم صرف سامان اٹھانے والے ہوکر بھرتی ہوئے

انکی شہرت اس وقت ہوئی جب 1792 میں انہوں نے ہسپانوی بیڑے کو بہت بری شکست دے کر بھگا دیا

اس اعزاز میں الجزائر نے ان کو پوری بحریہ کا سربراہ مقرر کر دیا

••• 1795 عیسوی میں رئیس حمیدو نے امریکہ کی کشتیوں پر قبضہ کر لیا اور پھر 62 ہزار سونے کے سکوں کی ادائگی کی شرط پر بحری راستہ استعمال کرنے کی اجازت دی•••

8 مارچ 1802 کو پرتگال کے بحری بیڑے کو عبرت ناک شکست دی
رئیس حمیدو نے ایک لاکھ تیس ہزار ملاحوں پر مشتمل ایک عظیم بحری فوج تشکیل دی

1810 میں پرتگال نے ان کے ڈر سے امن معاہدہ کیا اور 1811 میں بھاری ٹیکس رئیس حمیدو کو ادا کیا
1812 سے لیکر 1815 تک رئیس حمیدو نے یونانی ،سسلی سویڈن،ہالینڈ،ڈنمارک،اور اسپین کے کے جہازوں پر قبضہ کر لیا
اسی دوران امریکہ نے بد عہدی کی تو اس کا جہاز بھی پکڑ لیا
کہا جاتا ھے رئیس حمیدو نے
کل 200 بحری جہازوں پہ قبضہ کیا تھا
رئیس حمیدو کے خوف سے اٹلی 23000 روپے ٹیکس ادا کرتا
اسپین و آسٹریا ہمیشہ تحائف دیا کرتے
پرتگال 44000 روپے سالانہ ادا کرتا تھا
انگلینڈ اور نیدر لینڈ 6000 روپے ادا کرتے تھے
امریکہ بھی اتنا ہی ادا کرتا مگر مسلسل بد عہدیوں کی وجہ سے امریکہ پر ساٹھ ہزار تک ٹیکس لگا دیا گیا
جیسا کہ امریکہ کی عادت ہے آج بھی بد عہدی کرتا ہے

1815 میں اس عظیم سمندر کے سلطان کو امریکہ اور پرتگال کے دس جہازوں نے گھیر کر شہید کر دیا اور رئیس حمیدو کا جہاز وہ اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے مگر الجزائر کی بحریہ نے ان کو بھگا دیا تھا

کہا جاتا ہے رئیس حمیدو کے کردار کو مسخ کر کے ہالی ووڈ نے جیک سپیرو جیسا مسخرہ کردار بنایا ہے

کیونکہ وہ آج تک سمندر کے عظیم سلطان کی مار کو نہیں بھول پائے اور اپنی احساس کمتری مٹانے کے لیئے سمندر کے سلطان کو بدنام کرتے ہیں

جب ایمان مضبوط تھا تو امریکہ بہادر بھی ٹیکس دیتا تھا آج ایمان کمزور ہے تو اس کو ٹیکس دیا جاتا ھے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top