جانوروں کے دل والے

ردِالحادو_لادینیت 30

گوروں کی منافقت دیکھیں
ارجنٹائن میں کھمبے کے ساتھ متصل یہ لکڑی اتارنی تھی مگر وہاں ایک پرندے کا گھونسلہ تھا تو انہوں نے لکڑی اوپر نیچے سے کاٹ دی جہاں گھونسلہ تھا وہ چھوڑ دی

اس طرح کی منافقتیں اکثر یورپین و امریکن کرتے دکھائی دیتے ہیں
جسے دیکھ کر احساس کمتری کے مارے شہدے دیسی انگریز کہتے ہیں
دیکھو انسانیت ابھی زندہ ہے
دیکھق انسانیت تو انگریزوں میں ہے
لاکھوں مسلمان ذبح کر دیئے تب ان کی انسانیت کہاں مر جاتی ہے
کہتے ہیں وہ زندہ قومیں ہیں
تو
مسلمان ملکوں میں قتل و غارتگری کرنے والوں کو ووٹنگ کے ذریعے چنتے کیوں ہیں؟
بلکہ وہاں شدت پسندی کی سیاست چلتی ہے
ان انسانیت کے ٹھیکیداروں کو بکرے کی ٹوٹی ٹانگ جوڑنی آتی ہے
کچھوے کے لیئے لمبی قطار گاڑیوں کی روکنا آتی ہیں کہ کچھوا گزر جائے
کتوں بلوں کے لیئے ریسکیو آپریشن کرنا آتے ہیں
مگر ان انسانیت کے ٹھیکداروں کو بیت المقدس کے گرد و نواح میں بلکتے بچے اجڑتے سہاگ دفن ہوتے جوان نظر نہیں آتے
ہاں مگر چند ہیں جن کا دل روتا ہے وہ احتجاج بھی کرتے ہیں
مگر اکثریت انسانیت کے پردے میں حیوانیت چھپائے بیٹھے ہیں
اُن کی انسانیت تو ایسی ہے کہ سونامی آئے تو اپنے کتے بلی کو گود میں اٹھا کر بوڑھے ماں باپ کو ڈوبتا چھوڑ کر نکل جاتے ہیں
تف ہے ایسی انسانیت پر اور افسوس ہے ایسے انسانوں پر یہ صرف شہرت و شو آف کے چکر میں رہتے ہیں اور ان کے سینوں میں جانوروں کا دل ہوتا ہے تبھی انسانوں کے قتلِ عام پر چپ رہتے ہیں اور جانوروں کے لیئے ریسکیو آپریشن کرتے دکھائی دیتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top