عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 19
لِكُلِ لَيلٍ قَمَر حَتَّى ذَٰلِكَ اللَّيْلِ الَّذِي بِأَعمَاقِك
ہر رات کا ایک چاند ہوتا ہے حتی کہ اس رات کا بھی ایک چاند ہے جو تیری گہرائیوں میں ہے
❗ التبريزي ❗
یعنی تمہارے اندر کے اندھیروں سے بھی روشنی پھوٹ سکتی ہے بس صبر کرو اور اس روشنی کے چمکنے کا انتظار کرو
یا اس کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ
ہر رات کا ایک چاند ہے اسی طرح ہر شخص کا ایک محبوب ہے
اور تیرا محبوب بھی دنیا ہجوم میں چھپا ہے بس تلاش کر اور پا لے
من جد وجد
جس نے کوشش کی وہ پا لیتا ہے
اٹھ کمر باندھ محبوب کی تلاش کر کہ کہکشاؤں کو بھی تو روند سکتا ہے بلکہ جب تو محبت میں کامل ہوگا تو تیری آنکھوں سے گرنے والے قطرے آفتاب و مہتاب بن جائیں گے
✍️ سیدمہتاب_عالم#
