اسلامی_طرزِتربیت 177
عربی محاورہ اور آفاقی سچائی ہے
الجنس یمیل الی الجنس
جنس اپنی طرح کی جنس کی طرف ہی مائل ہوتی ہے
اگر آپ کا مجھ سے تعلق , رابطہ, سلام و دعاء ہے تو یقین کریں ہم دونوں کسی ایک نکتے پر متفق ضرور ہیں
انسان کی سینکڑوں عادات و صفات ہوتی ہیں اور بعض دفع کسی کے ساتھ ایک کسی کے ساتھ دو کسی کے ساتھ تین اور کسی کے ساتھ پچاس اور کسی کے ساتھ ایک بھی عادت میں مماثلت و موافقت نہیں ہوتی
مثلاً آپ کے پاس میرا نمبر سیو ہے میرے پاس آپ کا نمبر سیو ہے تو کوئی ایسا نکتہ ضرور ہے جہاں ہماری سوچ ایک جیسی ہے
جہاں افکار کا اختلاف ہو وہاں اجنبیت ہوتی ہے
باہمی تعلق دیرپا رکھنے کا یہی نسخہَ کیمیاء ہے کہ ایک دوسرے میں وہ عادات و صفات تلاش کریں جو مشترک ہوں
اور پھر اسی عادت کے مطابق ایک دوسرے سے پیش آئیں اسی عادت کا لحاظ کریں اسی عادت کو آپس کے تعلق کا سبب بنائیں
ذرا غور کریں
دونوں کی ملتی جلتی ایک عادت ایک دھاگہ دو عادتیں دو دھاگے تین عادتیں تین دھاگے بیس عادتیں یعنی مضبوط رسی ایسی رسی کہ کبھی نہ ٹوٹے
تو جنابِ من
مشترکہ عادات تلاش کریں اور باہمی تعلق کو دھاگے جیسی لچک نہیں رسی جیسی پختگی دیں
بس مثبت ہو کے آپس کی عادات ملائیں خود بخود موافقت پیدا ہوتی جائے
عادات کا موافق ہونا دل و روح کا ایک جیسا ہونا بتاتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
