تاریخ کے جھروکوں سے

عشاقِ_تاریخِ_اسلام 57

عباسی بغداد کے بازاروں میں

ایوبی قاہرہ کے گلی کوچوں میں

شامی دمشق کے محلوں میں

سلجوقی نیشاپور کے باغوں میں

غزنوی خراسان کے صحراؤں میں

ہزاروں محبت کی داستانیں دفن ہیں سینکڑوں عبر و قصص تہ خاک سے صدائیں دیتے ہیں
عظیم تاریخِ اسلامی کی یاد دلاتے ہیں

تاریخ کے ان جھروکوں میں جھانکیں تو صدا آتی ہے

تجھے آباء سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی

تو کبھی پکار سنائی دیتی ہے

جلال ان کھنڈروں میں ہے یوں دمکتا
کہ ہو جیسے خاک میں کندن چمکتا

تو کبھی درد بھری آواز آتی ہے

وہ سجدوں كے شوقین غازی كہاں ہیں
زمیں پوچھتی ہے نمازی كہاں ہیں
میں بغداد کہ گلیوں میں گھومنا قاہرہ کے بازاروں کی سیر کرنا خراسان کے پہاڑوں کی خاک چھان کر ماضی یاد کرنا چاہتا ہوں
جب مسلمان معزز و مکرم و دنیا کے حاکم تھے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top