تاریخِ اسلام کا عظیم شہر

عشاقِ_تاریخِ_اسلام 13

کی مصر کے شہر قاہرہ کی دلنشین تصویر1890
آپ میں سے جس نے سلطان صلاح الدین ایوبی کی تاریخ پڑھی اس کو قاہرہ کی اہمیت کا اندازہ ہوگا
جس نے سیر اعلام النبلاء پڑھی اس کو بھی قاہرہ کے علوم و فنون کے مرکز ہونے کا اندازہ ہوگا
جس نے الدرر الکامنہ پڑھی اسے قاہرہ سے عشق ہوگا
قاہرہ نے امت کے اکابر علماء و فقہاء و صوفیاء کو جگہ دی ہے
مساجد, خانقاہیں,مدارس, مزارات و مکاتب کی کثرت جتنی قاہرہ میں ہے شاید کہیں اور ہو!
تصویر کو غور سے دیکھیں آپ کو ایک چیز کثرت سے نظر آئے گی
مساجد کے مینار
اللہ اللہ کوئی اھل دل ہو تو
••• کوئی تاریخ و سیر و محدثین کے حالات جانتا ہو تو اسے یہ تصویر وہ مزہ دے گی کہ بس •••
ہمارے عروج و زوال کی یہی کہانی ہے کہ عروج میں شہر بھر کی عمارتوں میں مساجد کے منارے کثیر ہوا کرتے تھے
اور زوال میں فلیٹس و پلازوں کے ڈھیر ہیں
امت کو اس وقت بلند و بالا عمارات کی جگہ تاریخی عمارات دیکھنے کی حاجت ھے
مادی دولت جمع کرنے سے ہزار درجہ اچھا اسلاف کی کتب و یادگاروں کو محفوظ کیا جائے اور نوجوان نسل کو دکھایا جائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top