اسلامی_سائنس 11
_ آج صدیوں پہلے جیسے مسلمان سائنسدان پیدا کیوں نہیں ہوتے _
کیا آپ حیران کن حقیقت جانتے ہیں کہ
الجبرا میں X غیر معلوم کے لیئے کیوں استعمال ہوتا ھے
اصل میں X عربی زبان کے لفظ شی سے ماخوذ ہے جس کا معنی ایک معین عدد تھا
مثلا ثلاثۃ اشیاء تساوی 15 فھذا الشی 5
تین اشیاء پندرہ کے مساوی ہیں تو تین 5 ہیں
اور غیر معلوم اور مجہول عدد کے لیئے الجبرا میں شی یعنی عدد کے مقابلے میں لا شی یعنی نا معلوم وضع کیا گیا
جب الجبرا وضع کیا گیا تو عرب ہی ریاضی کے دنیا بھر میں امام تھے
ان سے ہسپانیہ نے سیکھا وہ لوگ لا شی نہیں بول سکتے تھے تو وہ لا شی کو XEI کہتے تھے
اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ یہ X ہوگیا
یعنی آج جو ریاضی میں X سے مراد غیر معلوم عدد ہوتا ھے وہ مسلمان علماء کی دَین ہے
جو آج ساری دنیا تقریبا تمام علوم و فنون میں استعمال کرتی ہے
اسی طرح کمیوٹر و نیٹ کی کوڈنگ بھی البیرونی کی دین ہے
اگر نیٹ و ڈیوائسز سے کوڈنگ ختم کر دی جائے تو یہ اشیاء کباڑ شمار ہوں گی
جب مسلمان علومِ شرعیہ پر مہارت کے بعد علوم دنیا کی طرف توجہ دیتے تھے تو انسانی تاریخ کے ذہین ترین دماغ وجود میں آتے تھے مثلا رازی,جزری,شامی,فارابی, بیرونی, خوارزمی,
علومِ قرآن انسان کا بہت زیادہ ذہن کھول دیتے ہیں اور اقوامِ عالم کا مقتداء بنا دیتے ہیں
مگر جب علوم دنیا کو دین پر ترجیح دینے لگے تو رسوا ہوگئے ہیں
ایک گھنٹہ صبح ایک شام قرآن پڑھتے ہیں اور چھ گھنٹے اسکول پڑھتے ہیں
قرآن کی بنیادی تعلیم کے لیئے مستند اور بہترین قاری تلاش کرنا گورا ہی نہیں کرتے بلکہ محلے کی مسجد میں مفت پڑھا لیتے
جبکہ دنیاوی تعلیم کے لیئے سوچ سمجھ کر مشورے کر کے اچھی طرح مہنگے و نامور اسکول کا انتخاب کرتے ہیں
قرآن کی تعلیم میں ایک روپیہ خرچ نہیں کرتے مگر دنیاوی تعلیم پر ہزاروں ماہانہ لگا دیتے ہیں
یہی وجہ ہے بچہ بڑے سے بڑا افسر بن جاتا ھے مگر اسلامی کے بنیادی عقائد اور خود پر بنیادی فرائض کیا ہیں نہیں معلوم ہوتا
دنیاوی تعلیم کی نحوست سف بچہ افسر بن جاتا ہے انسان نہیں بن پاتا
اقوامِ عالم سے مقابلہ کرنا اور اسلامی مزاج و تاریخِ اسلام کا علم تو دور کی بات ھے
جبکہ آپ مسلمان سائنسدانوں کے حالات پڑھیں تقریباً آپ کو پہلے وہ علوم دینیہ کے ماہر نظر آئیں گے پھیر سائنس کے شہسوار نظر آئیں گے
نیچے میں ان ویب سائٹ کا لنک لگا رہا ہوں جہاں انگریزوں نے خود ایکس کی تاریخ کا اس سے ملتا جلتا اقرار کیا ھے
👇 https://www.britishcouncil.org/voices-magazine/surprising-facts-about-arabic-language#:~:text=The%20algebraic%20letter%20’x’%20that,to%20Europeans%20by%20Arab%20merchants.
👇 https://www.nbcnews.com/id/wbna43712257
👇
https://youtu.be/YX_OxBfsvbk
مسلمان اگر اپنے اجداد پر نظر دوڑائے تو احساس کمتری سے نکل کر دنیا کا فاتح بن جائے
اور ان کے نقوشِ قدم پر چلے تو پھر بغداد کا سنہرا دور واپس لوٹ سکتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
