اولیاءِ کرام کے دِلوں میں جگہ بنائیں

تصوف_و_صوفیاء 82

أبو يزيد طيفور بن عيسى البِسْطامِيّ سے ایک شخص نے کہا مجھے ایک عمل کی طرف رہنمائی کریں جس کے ذریعے میں الله رب العزت کا قرب پا سکوں
فرمایا
أحبب أولياء الله ليحبوك فأن الله تعالى ينظر إلى قلوب أوليائه فلعله أن ينظر إلى اسمك في قلب وليه فيغفر لك
الله کے اولیاء سے محبت کرو تاکہ وہ تجھ سے محبت کریں کیونکہ الله رب العالمین اپنے پیاروں کے دِلوں کی طرف دیکھتا ہے تو شاید وہ تیرا نام اپنے ولی کے دل میں دیکھے تو تیری بخشش فرما دے

❗ طبقات الاولیاء لابن الملقن ص ٤٠٠ ❗
اولیاء کرام کے دلوں میں گھر کرنے کی کوشش کریں کہ ولی کا مبارک دل *عرشِ الٰہی* ہے
حکماء کہتے ہیں
إن لم يكن بين القلوب تقارب فتقارب الأبدان ليس بنافع
جب دِلوں میں قربت نہ ہو تو بدنوں کی قربت فائدہ مند نہیں ہوتی
شیخِ کامل کی صحبت میں مسلسل رہنے والا بعض اوقات فیض سے محروم رہتا ہے اور دور رہنے والا محبوبِ مرشد ہوتا ہے
بقول شاعر
بڑے بد نصیب ٹھہرے جو قرار تک نہ پہنچے
درِ یار تک تو پہنچے دلِ یار تک نہ پہنچے
امام ابن عجیبہ نے آیت کریمہ مَنْ دَخَلَهٗ كَانَ اٰمِنًاؕ یعنی جو حرم میں داخل ہوا وہ امن والا ہو گیا
کے تحت فرمایا اس سے اشارہ ملتا ہے کہ *ولی کا دل مثلِ حرم ہے* جو اِس میں داخل ہو گیا وہ عذاب سے محفوظ ہو جاتا ہے
جس کے دل میں الله کے ولی کا نام ہو اور جس کا نام الله کے ولی کے دل میں ہو وہ دنیا و آخرت میں فلاح پانے والا ہے
محبتِ حقیقی رقابت سے پاک محبت ہوتی ہے آپ کے دل میں کثیر اولیاء کا نام ہو تو زیادہ فائدہ ہے اور آپ کا نام کثیر اولیاء کرام کے دلوں میں ہو تو زیادہ فائدہ ہے
اولیاءِ کرام کے دِلوں میں اپنی محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اُن کو کثرت سے ایصالِ ثواب کیا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top