ان کے بغیر ایمان بھلا کیسے ایمان ہوا

تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 23

مجلسِ صحابہ سجی تھی امام الانبیاء صلى الله عليه وسلم انوار و برکات لٹا رہے تھے اسی دوران ایک نابینا صاحب حاضر ہوئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ان کو حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بٹھا دیا
وہ نابینا صاحب کہنے لگے
کون ہے جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں میری حاجت پوری کرے گا
سیدی صدیق اکبر رضى الله عنه نے فرمایا
تمہاری کیا حاجت ہے ؟
کہنے لگا میرے اھل و عیال کا خرچ کون ہے جو مجھے دے
صدیق اکبر نے فرمایا
تمہیں جس کی حاجت ہے حضور کی محبت میں تمہیں میں دوں گا
کیا کوئی اور حاجت ہے ؟
کہنے لگا
میری ایک بیٹی ہے کون ہے جو حضور کی محبت میں اس سے شادی کرے گا ؟
میں تمہاری زندگی میں تمہاری بیٹی سے حضور کی محبت میں شادی کروں گا
پھر فرمایا تمہاری کوئی اور حاجت ہے ؟
کہنے لگا
میں چاہتا ہوں کہ حضور کی محبت میں اپنا ہاتھ صدیق اکبر کی داڑھی پہ رکھوں
صدیق اکبر اٹھے اور اپنی داڑھی اس نابینا صاحب کے ہاتھوں میں دے دی تو اس نے یوں دعاء کی

يا رب أسألك بحرمة شيبة أبي بكر إلا رددت علي بصري
یا رب العالمین میں تجھ سے ابو بکر کی سفید داڑھی کے صدقے سوال کرتا ہوں میری بینائی لوٹا دے
اسی وقت ان صاحب کی بینائی لوٹ آئی
جبریل امین نازل ہوئے اور حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کیا
اے پیارے نبی اللہ رب العزت آپ پر سلام بھیجتا ہے اور فرماتا ہے
وعزته وجلاله لو أقسم علي كل أعمى بحرمة شيبة أبي بكر الصِّديِّق لرددت عليه بصره وما تركت على وجه الأرض أعمى

اس وحده لا شريك کی عزت و جلال کی قسم اگر ہر نابینا صدیق اکبر کی سفید داڑھی کی قسم مجھے دے تو میں ہر ایک کی بینائی لوٹا دوں اور دنیا میں کوئی نابینا نہ رہے
❗ زرقانی شریف ❗
صدیق اکبر کی عظمت و جلالت و رفعت و منزلت و اولیت و افضلیت و اصدقیت و احبیت و اقربیت و اہمیت تسلیم کرنا فرضِ اعظم ہے

ان کی محبت کے بغیر کوئی مومن ہونے کو مدعی ہو وہ جھوٹ بول رہا ہے
ان کی محبت ان کی عظمت و کرامت کو ماننا ایمان کی نشانی ہے
ان کے صدقے مانگی جانے والی دعاء قبول ہی قبول ہے
جو بچپن و جوانی غار و مزار میں جدا نہ ہوئے وہ تکمیلِ ایمان میں بھی جدا نہیں ہیں
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top