اسلامی_سائنس 24
مسلمان علماء سائنس دانوں کے کارناموں میں سے ایک عظیم کام hieroglyphic سمجھنا ہے (یعنی فرعونوں کے دور کی اشاراتی زبان سمجھنا)
اس سے فرعونوں کے دور کے معاملات سلجھانے میں اھم ترین مدد ملتی ہے
مگر یورپ نے لومڑی جیسی مکاری سے فرعونوں کی زبان سمجھنے کا سہرا فرانسیسی شخص Jean-François Champollion کے کھاتے ڈال دیا جو کہ سراسر دھوکہ جھوٹ اور فراڈ ہے
اس کا دور 1790عیسوی سے 1832 تک ہے
جبکہ اس تقریبا نو سو سال پہلے علامہ ابو بکر احمد بن علی المعروف ابن وحشیہ النبطی نے ہیرو گلیفس حل کرنے کے اصول وضع کیئے تھے
ان کی وفات 350 ھجری کی ہے یعنی آج سے گیارہ سو سال پہلے!
انہوں نے باقاعدہ اس پر کتاب بھی لکھی جس کا نام
( شوق المستھام الی معرفۃ رموز الارقام )
تھا
ابن وحشیہ کیمیادان, ماہر لسانیات اور قدیم زراعت کے عالم تھے
ابن وحشیہ نے فرعونوں کے مقبروں پر سے روح,جمادات,ستارے,معدنیات,خیر و شر غیرہ الفاظ کے دریافت کی تھی
ابن وحشیہ کی کتاب کے نسخے لندن,پیرس وغیرہ میں اب بھی موجود ہیں مگر اس کے باجود متعصب یورپین نے ہیلوگیلف سمجھنے کا سہرا شمپولین کے سر ڈال دیا!
ایک عجیب حقیقت کا اضافہ کر دیتا ہوں
ابن وحشیہ سے بھی پہلے مشہور ولی سیدی ذوالنون مصری نے فرعونوں کے مقابر پر لکھی زبان کو حل کیا
ذوالنون مصری رحمہ اللہ فقیہ محدث حتی کہ کیمیا دان ولی تھے
اور انہوں نے ہی سب سے پہلے فرعونوں کی زبان کو سمجھا پھر سمجھایا
آج کا جدید دور ہزاروں سال پہلے مصری تہذیب کو جو سمجھ رہا ہے وہ مسلمان سائنسدان کی بدولت سمجھ رہا ہے مگر یہ بات یورپ کو ہضم نہیں تھی اسی لیئے چور کو مالک بنا کر پیش کر دیا
جی ہاں یورپین نے بے شمار مسلمان سائنسدانوں کی ایجادات کو چوری کر کے اپنے کھاتے ڈال رکھا ہے
سوال ہے کہ مسلمان سائنسدانوں کی ایجادات کب تک یورپ کے چور اپنے نام سے شائع کرتے رہیں گے اور مسلمان نوجوان کو گمراہ کرتے رہیں اور مسلمان محققین دم سادھے بیٹھے رہیں گے یا فضولیات میں مناظرے کرتے پھریں گے
کب آنے والی نسلوں کو اپنے اسلاف کے قابل قدر کارنامے بتائیں گے!
آخر کب ایسا ہوگا؟
وہ مہذب چور ہمارے اسلاف کے علوم و فنون اپنے نام سے شائع کر رہے ہیں اور یہاں خواب خرگوش کے مزے لیئے جا رہے ہیں!
ایسا کب تک ہوگا؟
مزید آپ یہ بھی سمجھیں کہ ایک فن میں صدیوں پہلے ہمارے اسلاف نے کتابیں لکھ دیں ہیں مگر ہم آج ان کے بالکل خلاف دشمنوں کو اس شے کا موجد مانتے ہیں
تاریخ میں اور کتنی بڑی بڑی چالاکیاں کی گئی ہوں گی؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

