عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 113
منقول ہے کہ سابقہ امتوں میں سے کسی نے دعاء کی
اے میرے مولا میں نے کتنی ہی تیری نافرمانیاں کی ہیں تو پھر بھی میری پکڑ نہیں کرتا
تو اللہ رب العزت نے اس وقت کے نبی علیہ السلام کو وحی فرمائی
اے نبی اسے فرما دیں
میں نے کتنی ہی بار تیری پکڑ کی ہے مگر تجھے احساس نہیں ہوا
کیا میں نے تجھ سے اپنی انسیت چھپا نہیں دی ؟
کیا میں نے تیرے دل سے میری مناجات کی مٹھاس نکال نہیں دی ؟
خدا کی قسم
ذکرِ الٰہی کی لذت جسے نصیب ہوتی ہے وہ دنیاوی مصائب و آلام ہنس کر سہہ لیتا ہے
یادِ محبوب میں مستغرق رہنے والا غموں میں غرق بھی ہو جائے تو پرواہ نہیں کرتا
نماز کی الگ لذت ہوتی ہے
قرآن کریم کی تلاوت کی الگ لذت ہوتی ہے
ذکرِ الٰہی کے مخلتف کلمات کی الگ الگ لذت ہوتی ہے
الله الله الله الله الله
کرنے کی الگ لذت ہے
لا اله الا الله
پڑھنے کی الگ لذت ہے
روزے کی بھوک کی الگ لذت ہے
حج کی صعوبتوں کی الگ لذت ہے
ہم غور و فکر کریں ہم کسی میں لذت آتی بھی ہے کہ نہیں؟
سیدمہتاب_عالم# ✍️
