گناہ گاروں کو دیدارِ مصطفٰی

عشقِ_سیدِ_عالم 68

ایک گناہ گار نے ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا
دیکھا کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم اولیاءِ کاملین و عارفینِ واصلین کی مجلس میں تشریف فرما ہیں
اسے بڑی شرم و حیاء آئی وہ ایک جگہ پہ چادر میں چھپ کے بیٹھ گیا کہ حضور کی نگاہ نہ پڑے
مگر وہ نگاہ کہ عرش کو دیکھتی ہے اپنا امتی کیسے نہ دیکھے
حضور جانِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گناہ گار کو فرمایا

يا فُلَان تَعَال اقترب مِنِي فإنَّ شَـفَاعَتِي لأَمثَالِكَ وَليسَت لُهَؤلاء
اے فلاں میرے پاس آؤ کیونکہ میری شفاعت تیرے اور تجھ جیسے لوگوں کے لیئے ہے یہ جو صالحین کے لیئے نہیں ہے
حسان الہند عرض کرتے ہیں
کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمہاری واہ واہ
قرض لیتی ہے گنہ پرہیز گاری واہ واہ
حضورِ سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم خود ارشاد فرماتے ہیں
شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي
میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیئے ہے
❗ ترمذی شریف ❗
حدودِ اسلام میں رہتے ہوئے کبیرہ گناہ کرنے والا ہی شفاعتِ مصطفی کا حقدار ہے مگر ایک گناہ نہ کیا جائے اور وہ مسلمانوں کے لیے دل میں بغض و کینہ پالنا ہے اس گناہ کی نحوست کفر پہ موت ہے ایمان چِھن جانا ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت وہ پائے گا جو مسلمانوں سے بغض نہیں رکھے گا
بہر حال وہ ہمارے احوال جانتے ہیں
ہمارے شفیع ہیں
ہم پر ہمارے والدین سے بڑھ کر کریم و شفیق ہیں
یاد رکھیں کہ خواب میں ہر مومن کو دیدارِ مصطفیٰ ہوتا ہے
نیک و بد ان کے امتی ہیں تو وہ سب پہ کرم فرماتے ہیں
نیک اپنے نیک اعمال کے سبب اس بارگاہ میں نمایا ہوتے ہیں جبکہ گناہ گاروں کو ہو خود نمایاں کرتے ہیں
کیا شانِ کریمی ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

1 thought on “گناہ گاروں کو دیدارِ مصطفٰی”

Comments are closed.

Scroll to Top