کھانا کھاؤ گے یا قوالی سنو گے

تصوف_وصوفیاء 47

°°° عاشق کی موت °°°

زبدة الفكرة فى تاريخ الهجرة میں بیبرس منصوری متوفیٰ 725 ھجری لکھتے ہیں
چھ سو انہتر ھجری میں ایک رات محفل سماع قائم ہوئی جس میں شیخ عمر سنجاری کا انتقال ہوگیا
یہ جمعہ کی رات تھی وہاں مشہور قَوّال اسد فاقوسی بھی موجود تھا
ان کی وفات کا سبب یہ ہوا کہ قاری نے محفل میں یہ آیت پڑھی
اینما تکونوا یدرککم الموت
تم جہاں بھی ہو تمہیں موت آ پہنچے گی
شیخ کو وجد آگیا
شیخ اٹھے پھر بیٹھ گئے
اور پھر قوال یہ شعر پڑھنے لگا
لئن عاد جمع الشمل في ذلك الحمى
غفرت لدهرى كل ذنب تقدما
وان لم يعد منيت نفسى بعوده
وماذا عسى تجدى الأماني وقلما
يحق لقلبي أن يذوب صبابة
وللعین ان تجری مدامعھا دمعا
على زمن ماضي بكم قد قطعته
لیست به ثوب الخلاعة معلما

شیخ پھر کھڑے ہوگئے اور وجد کرنے لگے اور زور سے زمین پر گرے شہیدِ حق ہو گئے
ایک عاشق اور سچے صوفی کی موت یوں ہونی چاہئے
معلوم ہوا کہ وجد صرف اشعار یا راگ الاپنے پر نہیں قرآن کریم پر بھی آتا ہے
اور جسے صرف اشعار و راگ پر وجد آئے قرآن سن کر دل نرم نہ پڑے وہ شیطان ہے
قوالی حق ہے مگر اھل کے لیئے جیسے شہد شفاء ہے مگر کتے کو ہضم نہیں ہوتا
قرآن ھدایت ہے مگر فاسقوں کو اور گمراہ کرتا ہے!
قوالی کی تاثیر دل پر یقیناً ہوتی ہے
مگر ہر کس و ناکس پر قوالی اثر مثبت نہیں پڑتا بلکہ نا اھلوں میں بغاوت سرکشی اور نفسانی خواہش کا سبب بنتی ہے!
امام اھل سنت فرماتے ہیں جو قوالی کے اھل ہونے کا دعویٰ کرے اسے ایک کمرے میں بند کر دیا جائے ہفتہ بعد کھول کر پوچھا جائے قوالی سنو گے یا کھانا کھاؤ گے اگر وہ اب بھی قوالی سننے کا کہے تو واقعی قوالی سننے کا اھل ہے! (مفھوماً)
اور چرس کے کش لگا کر بھنگ کے پیالے چڑھا کر اگر کوئی وجد آنے کا دعوی کرے تو وہ کذاب و دجال ہے!
کچھ حضرات وجد میں جھومتے ہیں
اور کچھ کا وجد پر سکون بیٹھے آنسوؤں کی صورت ظاہر ہوتا ہے
ظاہراً سکون مگر اندر طوفان برپا ہوتا ہے
وجد کیا ہے
یہی کہ ایک نیا مقام پا لینا , نیا درجہ حاصل کر لینا , قربتِ الٰہی کی منزل میں سے ایک منزل طے کر لینا
تو جب یہ حاصل ہوتی ہے تو کوئی خوشی سے جھومتا ہے تو کوئی رونے لگتا ہے
مرید کی روح اس مقام کو حاصل کرنے کے لیئے تڑپتی ہے یہی وجہ جو اوپر امام اھل سنت کا فرمان ذکر ہوا کہ روحِ مرید سات دن کی بھوک کے بعد کھانے کی طرف نہیں بلکہ قربِ الہی کی منزل پانے کی طرف جائے گی
اور کھانے کا نہیں قوالی کا مطالبہ کرے گی
جھوٹ موٹ کے وجد کرنے والے عوام کے ساتھ ساتھ خود کو بھی دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں
یہاں تواجد کے احکام الگ ہیں جو نیت پر منحصر ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top