کنوارے دوست سے فائدہ اٹھایا کریں

المزاح_و_الظرافت 39

ایک کنجوس اعرابی کو کسی نے شادی کی ترغیب دلائی
اعرابی کہنے لگا

الدنيا كلمتان هات، وخذ والحياة كلمتان هات وخذ والمرأة كلمتان أيضًا ولكنهما هات وهات

دنیا کلموں پر مشتمل ہے
لاؤ مجھے دو اور یہ لو
اور زندگی دو باتوں پر مشتمل ہے لاؤ مجھے دو اور یہ لو

جبکہ عورت بھی دو ہی کلمات پر مشتمل ہے مگر وہ ہیں لاؤ مجھے دو اور لاؤ مجھے دو

اعرابی کنوارہ ہونے کے باوجود سیانا تھا کہ عورت صرف لاؤ مجھے دو لاؤ مجھے دو ہی کہتی ہے
ویسے بھی مشاہدہ ہے بندہ صرف کنوارہ ہونے تک ہی سیانا رہتا ہے
لہذا اگر آپ کو کنوارہ دوست سیانی باتیں کرے تو فائدہ اٹھایا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top