کسی کو اوقات سے بڑھ کر مقام نہ دو

ذاتی_مطالعہ 118

مولا علی کا فرمان ہے

إذا وضعت أحداً فوق قدره فتوقع منه أن يضعك دون قدرك
جب تو کسی کو اس کے مقام سے بڑھ کر درجہ دے گا تو وہ تجھے تیرے مقام سے کم درجہ دے گا
امام شافعی نے فرمایا
ما رفعت من أحد فوق منزلته إلا وضع مني بمقدار ما رفعت منه
میں نے جس کو بھی اس کے مقام سے بڑھ کر بلند کیا اسی نے مجھے اُتنا گرایا جتنا میں نے اسے بلند رتبہ دیا تھا
❗سیر اعلام النبلاء ❗
دوست کو
ماتحت کو
اجنبی کو
رشتہ دار کو
اس کے مقام سے بڑھ کر دیں گے تو وہ تمہیں اُتنا نیچے گرائے گا
حقدار کو اس کا حق دینا چاہیئے مگر کسی کو اس کی حیثیت سے بڑھ کر نہ رتبہ دیں نہ القاب دیں
ہمارے پارلمینٹ و سینٹ میں وہی گھٹیا و ناکارہ لوگ ہیں جن کو ان کے مقام سے بڑھ کر رتبہ عوام دے رکھا ہے تو اب وہ عوام کو ان نے رتبے سے کم دے رہے ہیں
عوام چیختی کیوں ہے؟
اپنا مال و جان سیاستدانوں کے دفاع میں لگانے والی اور باہم کلابِ ابواب کی طرح لڑنے والی عوام سمجھنا ہی نہیں چاہتی کہ جن کے لیئے تم لوگ رشتے داریاں اور محلے داریاں خراب کر کے بیٹھے ہو وہی خونخوار جانور اے سی میں بیٹھ کر آپس میں باتیں کرتے اور قہقہے لگاتے ہیں
تمہاری جہالت حکمرانوں کے موج مستی کی ضمانت ہے
اسی طرح بارہا تجربہ ہوا ہم جسے کچھ اہمیت دیتے ہیں وہ ہمیں اتنا گراتا ہے
اور یہ تجربہ آنلائن زندگی میں زیادہ ہوتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top