تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 14
عراقی مورخ و وزیر محمود شیت نے اپنی کتاب الاسلام و الحرب الاجتماعیہ میں لکھا ہے کہ
80 فیصد صحابہ کرام ایشیاء کے ممالک کی فتوحات کے دوران شہید ہو گئے تھے
یعنی ہر پانچ میں چار صحابی شہید ہوگئے تھے
یہ ان نامرادوں کو بتایا جائے
جو صحابہ کرام کی عظمت و شرافت کے منکر ہیں کہ “تم لوگوں تک دین ان پاک ذاتوں نے 80 فیصد خود کو قربان کر کے پہنچایا ہے”
ان کے پاک لہو نے چمنِ اسلام کی آبیاری کی ہے
اور جو صحابہ پر اعتراض کرتا ہے بالیقین وہ منافق اصلی و اعتقادی ہوتا ہے
بقول شاعر
یہ کیا قیامت ہے باغبانوں کہ جن کی خاطر بہار آئی
وہی شگوفے کھٹک رہے ہیں تمہاری آنکھوں میں خار بن کر
صحابہ سے بغض کیوں ؟
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلانِ نبوت سے لیکر ہجرت پھر فتح مکہ پھر درود دراز تک عرب میں فتوحات پھر عجم میں فتوحات اور اسلام کا یہ پھیلاؤ کس کی وجہ سے ہے ؟
سندھ کے وڈیرے آج محمد بن قاسم سے بغض رکھتے ہیں وہی علت فارس (ایران) کے مجوسیوں میں بھی ہے کہ صحابہ نے فارس فتح کیا اور اسلام نافذ کیا
سندھ اور ایران میں فاتحین کو ظالم بناتے ہیں اور اھلِ بیت کے پردے میں بناتے ہیں
عوام کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ جن نفوسِ قدسیہ کی بدولت یہاں ایمان پہنچا ان کو برا کہ کر اسلام کو مشکوک بنایا جاتا ہے لہذا ایسوں سے ہزار کوس دور رہیں
جس جس نظام کو اسلام نے ڈھایا اس نظام کی باقیات اسلام کی بنیاد {صحابہ کرام} کو مشکوک بنا رہی ہیں
••• اھلِ بیت و صحابہ ہمارے ہیں اور ان شاءاللہ ہم ان کے ہیں•••
✍️ #سیدمہتاب_عالم
