کاش آپ بغداد کو پڑھتے

عشاقِ_تاریخِ_اسلام 64

کاش آپ بغداد کے بارے پڑھتے
آپ پڑھتے کہ الف لیلی اصل میں الفُ ليلةٍ ہے
آپ پڑھتے عَیّار کون اور کیا ہوتے تھے
آپ پڑھتے روئے زمین کا سب سے خوبصورت شہر عروس البلاد کیسے اور کیوں بنا
آپ پڑھتے مُلکوں کا مرکز ایک شہر کیسے بن گیا
آپ پڑھتے اس عظیم الشان شہر سے کیسی کیسی کہانیاں اور کیسے کیسے کارنامے منظرِ عام پر آئے
آپ خانقاہوں میں مراقبے کرتے مرید دیکھتے
جامعات میں تعلیم حاصل کرتے ہر ملک و رنگ کے طالبِ علم دیکھتے
میدانوں میں شاعری کرتے شعراء دیکھتے
علمی مناظرے کرتے فقہاء دیکھتے
آپ ایک دور میں کئی کئی اولیاءِ کرام دیکھتے
آپ پڑھتے تو اس دور میں جینے کی تمنا کرتے
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top