ڈیجٹل موم ڈیڈ

کامیاب_خواتین 2

_ روحانی و سائنسی وجہ __

جب سے امی موم اور ابو ڈیڈ ہوئے ہمارے معاشرے کا بیڑہ غرق ہو گیا ھے

اب حال یہ ھے کہ موم بچوں کو میٹھی میٹھی لوری سنانا تو دور بلکہ موبائل میں جاہلانہ و متشددانہ کارٹون لگا کر دے دیتی ھے

بچہ خود تھک کر سو جاتا ھے

کچھ مذہبی ذہنی کی ڈیجٹل مائیں موبائل سے حمد و نعت لگا کر سلانے کی کوشش کرتی ہیں

مگر خود لوری دینا اسلاف کے قصے سنانا یکسر ختم ہو چکا ھے

حیرت بالائے حیرت تب ہوتی ھے جب ماں گھر آئے مہمان کو یا کسی کے گھر جا کر اپنے بچے بچی کی ذہانت و کمال بڑے فخر سے بیان کرتی ہے
کہ
ہمارا بچہ موبائل سے خود گیم نکال کر کھیل لیتا ھے
اللہ کی بندی یہ بچہ قرآن سے مرضی کی سورت نکال کر کیوں نہیں پڑھ سکتا؟؟؟

ہمارا بچہ منٹ میں کارٹون لگا لیتا ھے
خدا کی بندی تمہارا بچہ نماز خود پڑھ لیتا ھے؟؟؟

جی میرے بچے کو موبائل کے سبھی پروگرام پتا ہیں
اللہ آپ پہ رحم کرے آپ کے بچے کو نماز و وضو کے مسائل معلوم ہیں؟؟؟

ہمارے بچے کو کمپیوٹر کے سارے پروگرامز کا علم ھے
آپ کی اولاد کو اسلام کا نظام کیوں معلوم نہیں ھے؟؟؟

آپ کے بچے کو ڈراموں کے نام معلوم ہیں
مگر کتابوں کے نام بالکل نہیں معلوم

آپ کے بچے کو اداکاروں ادکاراؤں کے نام پتا ہیں
مگر صحابہ و صحابیات کے نام کیوں نہیں آتے؟؟؟

سنگرز و کھلاڑیوں کو جانتے ہیں مگر اولیاء و علماء سے بالکل غافل و جاہل ہیں

یاد رکھیں
ناموں کا بہت اثر ہوتا ھے

اگر آپ کی اولاد کے دلوں میں فلموں”ڈراموں”اداکاروں”اداکاراؤں”سنگرز”کھلاڑیوں کے نام ہیں
تو اُن دلوں میں کثرت سے نحوست و بے برکتی ھے

بچپن سے دل میں جو شے ہوتی ہے انسان اسی کی طرف مائل ہوتا ھے
بچے کا صرف گوشت پوست” قد کاٹھ نہیں بڑھتا بلکہ عقل بھی بڑھ رہی ہوتی ہے
دودھ اور طاقتور غذائیں بچے کے جسم میں اگلے ستر سال تک مؤثر رہتی ہیں اسی طرح بچپن میں کی گئی تربیت فلمیں ڈرامے” کارٹون اور جھوٹی کہانیاں” جھوٹے سپر ہیروز اگلے ستر سال تک مؤثر ہوتے ہیں
صحابہ کرام و مجاہدینِ اسلام کی بہادری کے قصے سنائیں گھر کے کام کاج سے تھک جان چھڑاتے ہوئے موبائل دے کر ریلکس ہونے کی بجائے اسلاف کے واقعات سنائیں
اس کی دو وجہیں ہیں
ایک سائنسی وہ یہ ہے کہ ماں بچوں کے ساتھ ہنسے کھیلے تو اس کی اپنی صحت اور بچوں کی صحت پر بہت ہی زیادہ فرق پڑتا ہے
آرام کرنے سے کئی گنا بہتر ہے بچوں کے ساتھ کھیل کود کریں یعنی قصے کہانیاں سنائیں
دوسری روحانی کہ اسلاف کے قصے ایک عظیم نسل کی بنیاد رکھیں گے

اپنے بچوں کو صحابہ و صحابیات و اولیاء و علماء کے نام یاد کروا دیں اُن کے دلوں میں اِن ناموں کی برکت ہو
تبھی بہترین معاشرہ وجود میں آئے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top