چہرے پر تازگی کا راز

اسلامی_طرزِتربیت 125

مولانا روم نے ایک لکھا
ایک بھیڑیا بازار میں جا رہا تھا وہاں کسی دوکان کی چھت پر کھڑی بکری اس کو برا بھلا کہنے لگی
کسی نے کہا بکری میں اتنی ہمت آگئی ہے جو آپ کو گالیاں دے رہی ہے
بھیڑیا کہنے لگا بکری کی کیا مجال جو مجھے گالیاں دے ° گالیاں تو مجھے وہ چھت دے رہی ہے جس پر وہ بکری کھڑی ہے °
یعنی اس کا سہارا مضبوط ہے اس لیئے یہ کسی کو بھی باتیں سنا سکتی ہے
اسی طرح
ایک متقی انسان سے ان کے چہرے کی تازگی اور خوشی کا راز پوچھا گیا
فرمایا
° میرے سارے معاملات رب العالمین کے ہاتھ میں ہیں تو مجھے حیاء آتی ہے کہ مالک کائنات کے ہوتے ہوئے میں پریشان پھروں °

یاد رکھیں
آپ کا غم و دکھ کرنا اور افسوس کرنا آپ کے معاملات نہیں بدل سکتا ہاں مگر رب العالمین پر بھروسہ کرنا آپ کے تمام معاملات بدل سکتا ہے اور مسائل حل کر سکتا ہے

اپنی تدبیر پر نہیں رب العزت کی رحمت پر بھروسہ کریں
اور پھر
آقا کا گدا ہو کر عطارؔ تُو گھبرائے
گھبرائے وُہی جس کا غمخوار نہیں ہوتا!

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top