لقوے اور فالج کا روحانی علاج

مجرب_وظائف_و_عملیات 10

ایک شخص امام اعمش کی بارگاہ میں آیا اور عرض گزار ہوا کہ میرے بھائی کو لقوہ ہوگیا ہے
اس کا روحانی علاج فرما دیں
امام اعمش نے تانبے کا برتن منگوایا اور اس برتن میں گلاب کے پانی سے یہ آیت کریمہ لکھی
قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِۚ-فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰىهَا۪-فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِؕ-وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗؕ-وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَیَعْلَمُوْنَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْؕ-وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ

اور تین دن تک اس برتن سے لقوے والے کا چہرہ دھویا تو وہ بالکل ٹھیک ہوگیا
(الدعاء لابن ابی حاتم)
پیتل یا تانبے کے برتن میں گلاب کے خالص پانی سے دعاء لکھیں اور روز چہرہ دھوئیں
ان شاءاللہ یہ عمل فالج اور لقوہ دونوں مرض ختم کرے گا

لقوہ ایسا مرض ہے جس سے انسان کا چہرہ ایک طرف مڑ جاتا ہے یعنی چہرے کے پٹھے اور کھال ایک طرف جمع ہو جاتی ہے
جس سے چہرہ بھدا ہو جاتا ہے
ہر مرض اور خصوصاً فالج لقوے جیسے مفلوج کر دینے والے مریض کو دیکھ کر الحمد للہ الذی عافانی والی دعاء مکمل پڑھ لیں گے تو ان شاءاللہ وہ مرض نہیں لگے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top