ٹوٹتا تارہ مالدار بنا گیا

المزاح_و_الظرافت 49

انڈونیشیا کا ایک نوجوان ایک لمحے میں غریب سے امیر ہوگیا
اس کے گھر پر شہابِ ثاقب { ٹوٹا ستارہ } گرا جس کی قیمت سائنس دانوں نے پانچ لاکھ یورو سے زیادہ لگائی تھی

آپ بھی رات کو آسمان پر دیکھا کریں شاید کوئی شہابِ ثاقب چھت پھاڑ کر گرے اور آپ کی قسمت کھل جائے
قدیم یونانی عقیدے کے مطابق تارہ ٹوٹنے پر دعاء کی جائے تو قبول ہوتی ہے
وہ کہتے ہیں تھے کہ ٹوٹتا ستارہ دیوتاؤں کا آنسو ہوتا ہے گویا اس وقت دیوتا دعاء قبول کرنے کی کیفیت میں ہوتے ہیں
مشرکینِ ہند کا بھی یہی عقیدہ ہے
جبکہ اسلام اس باطل تصور کا رد کرتا ہے
شہابِ ثاقب اصل میں اس شیطان کو مارا گیا گرز ہے جو آسمان پر جانے کی کوشش کرتا ہے
جب یہ گرز لگتا ہے تو شیطان زمین کی ساتویں تہ تحت الثریٰ میں جا گرتا ہے اور وہ پاگل ہو جاتا ہے
جسے اردو میں چھلاوہ کہتے ہیں
یاد رکھیں
انسان و جنات میں جو سرکش ہو وہ شیطان کہلاتا ہے
بہر حال یہ گرز شیطان کی گدی پر پڑا اور انڈونیشین جوان جو مالدار کر گیا
آپ بھی فرشتوں کو پکارا کریں
شاید کسی شیطان کی گدی پر لگا گرز آپ کے گھر گر جائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top