الحب_و_العشق 15
••• روح کی روح سے محبت •••
مولانا روم نے ایک پر اثر حکایت لکھی کہ
ایک شخص کی قیمتی لونڈی بیمار ہوگئی
اس نے اس کا بہت علاج کروایا مگر وہ ٹھیک نہ ہو پائی
پھر ایک جہاندیدہ حکیم کو بلوایا گیا
اس حکیم نے لونڈی کی نبض پر ہاتھ رکھا
اور کہا تمہیں دنیا بھر کے جتنے ملکوں کے نام معلوم ہیں وہ بولو
لونڈی ممالک کے نام بولنا شروع ہوئی تو ایک ملک کے نام پر آکر اسکی نبض تیز ہوگئی
حکیم نے کہا رک جاؤ!
اب اس ملک کے شہروں کے نام بتاؤ اس نے شہروں کے نام بتانے شروع کیئے تو ایک شہر پر آکر اسکی نبض مزید تیز ہوگئی
حکیم نے کہا کہ یہاں رک جاؤ اب اس شہر کے محلوں کے نام بیان کرو
لونڈی نے محلوں کے نام شمار کرنا شروع کیئے تو ایک محلے پر آکر اسکی نبض انتہائی تیز ہوگئی
حکیم نے کہا اب اس محلے کے جتنے گھروں کو جانتی ہو وہ بتاؤ
لونڈی نے گھروں کا بتانا شروع کیا تو ایک گھر پر آکر لونڈی کا رنگ بدل گیا اور نبض تیز ہوگئی
حکیم نے کہا اب اس گھر *کے افراد کے نام شمار کرو
لونڈی نے نام لینا شروع کیئے تو ایک شخص کے نام آنے پر اس کا رنگ بدلا نبض پھڑکی انکھ نم ہوئی اور وہ چیخ مار کر بیہوش ہوگئی
حکیم نے مالک کو کہا یہ لونڈی اس شخص کی محبت میں گرفتار ہے اس کے ملک کا نام آیا نبض پھڑکی شہر کا آیا مزید تیز ہوئی گھر کا آیا تو مزید پھڑکی اور جب اس کا اپنا نام آیا تو روح بے چین ہوگئی اور یہ بیہوش ہوگئی
اس کا بس ایک ہی علاج ہے اور وہ دیدارِ یار ہے
دیکھی جو میری نبض تو اک لمحہ سوچ کر
کاغذ لیا اور عشق کا بیمار لکھ دیا
قربان کیوں نہ جاؤں میں ایسے حکیم کے
نسخے میں جس نے شربت دیدار لکھ دیا
کچھ ایسا حال ہمارا بھی ہوتا ہے کہ جب ہمارے قرۃِ عین دل کے چین کا ذکر ہوتا ہے تو دل دھڑک اٹھتا ہے روح پھڑک جاتی خون کی گردش تیز ہوجاتی ہے
دنیائے ناپائیدار کے معدود ایام، محدود عرصہ، مخصوص لیل و نہار کا وصال حاصل ہو بھی تو کیا
اصل وِصال بابِ ارم سے فردوسِ بریں اتریں گے تو لافانی جنت ابدی نعمتوں ہمیشہ رہنے والی زندگی میں آپ کا چاہیئے
جہاں آپ ستر جنتی حوروں اور بارہ ہزار جنتی خواتین کی ملکہ عالیہ ہوکر حورِ عِین کے منصب پر فائز ہوں
شکل و صورت سے محبت روح نکلتے ہی ختم ہوجاتی ہے جبکہ روح سے روح کی محبت ابد الآباد ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی میں باقی رہے گی
ہماری روح آپ کی روح سے محبت کرتی ہے ہماری محبت روحانی ہے اسی لیئے لافانی دنیا میں آپ کی معیت و رفاقت چاہتے ہیں
کیا آپ ہماری محبت کو قبول فرماتے ہیں؟؟؟
پڑھنے والے بھی غور کریں کس کا نام سن کر دل و دماغ و روح میں بھونچال آتا ہے؟
اگر کسی کو سوچ کر دل و دماغ میں منفی تبدیلی آئے تو آپکی روح پر تُف آپکی ہوس پر تُھو ہے
اگر ہمیشہ کی زندگی کا خیال آئے تو یہی صاف ستھری نکھری محبت ہے
اور محبت کی حقیقت کا انکار کرنے والا گدھا ہے
گلستاں کے ذکر وقت گل و بلبل کا ذکر کیا جاتا ہے بِھڑوں کے چھتے کا ذکر کرنا غیر مناسب ہے
محبت فطرت ہے انسان بنیں محبت نہیں ہے تو اس کی حقیقت کا انکار کر کے گدھے نہ بنیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
