قابلِ_تقلیدخواتین 13
امام زھری فرماتے ہیں مجھے قاسم نے فرمایا
میں تمہیں علم کا حریص دیکھتا ہوں
کیا تمہاری علم کے برتن کی طرف رہنمائی نہ کروں؟
میں نے عرض کیا ضرور کریں
فرمایا
عمرۃ بنت عبد الرحمن کی خدمت لازم پکڑ لو
کیونکہ وہ سیدہ عائشہ کی پرورش میں رہی ہیں
امام زھری فرماتے ہیں میں ان کے بارگاہ میں حاضر ہوا تو ان کو بحرِ بے کنار دیکھا
یعنی وہ ایسی فقیہہ محدثہ تھیں کی گویا علم کا سمندر ہوں
{ سیر اعلام النبلاء جلد 6 صفحہ 258 }
وہ عروجِ اسلام کا زمانہ تھا کہ جس میں خواتین بحرِ بے کنار ہوا کرتی تھیں
جبکہ آج خواتین سوشل میڈیا ایکسپرٹ تو ہیں مگر دینی علوم سے کوری ہیں
جن شخصیات نے امت کو ایوبی و غزنوی دینے تھے
جن خواتین نے امت کو بخاری و حاکم دینے تھے
جن ماؤں نے جابر بن حیان و الجزری دینے تھے
جن بچیوں نے ابن خلدون و غزالی دینے تھے
وہ مادیت کا شکار ہو چکی ہیں وہ نفسانی خواہشات سے شکست کھا چکی ہیں بھلا وہ فاتح کیسے پیدا کریں گی؟
°°° اسلامی معاشرہ جب کبھی قرون اولی کی طرف پلٹے کا جب کبھی ہمارے عروج کے طرف اڑان بھرے گا تو وہ خواتین کی اصلاح سے اڑے گا °°° خواتین کی علومِ دین میں رغبت کی وجہ سے ہوگا
اب یہ کب ہوگا الله ہی جانتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
