واجب محبت

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 54

سلاما على الواقفين في درب الهوى والمحبين لقاءنا بأرواحهم دون شهوة

محبت کے دروازے پر کھڑے ہونے والوں کو سلام ہو اور سلام ہو ان محبت کرنے والوں پر جن سے ہماری ملاقات روحوں کی ملاقات ہوتی ہے جس میں شہوت نہیں ہوتی
❗ الرومي ❗

یعنی جو ہم سے محبت تو کرتے ہیں مگر اس محبت میں شہوت نہیں ہوتی ان پر سلام ہو
ایسی محبت گوہر نایاب ہے ایسی محبت میں کچھ حرج نہیں خواہ ایک جنس میں ہو یا جنس مخالف سے ہو
جوانانِ تصوف کی محبت یہی ہے
یہی ان کو راہِ حق پر چلاتی اور باطل سے جنگ پر آمادہ کرتی ہے
یہی محبت ان کے دل کو روشن ذہن کو تیز کرتی ہے
ہر محبت جو حقیقی محبت تک لے جائے وہ واجب محبت ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top