نماز پڑھنے والے عاشق

الحب_و_العشق 19

مصارع العشاق میں ہے حسین بن علی العنزی کہتے ہیں
میں دو عشق کرنے والوں کو دیکھا جو رات کے پہلے پہر جمع ہوئے اور رات کے آخری وقت تک باتیں کرتے رہے پھر فجر کے لیئے نماز پڑھنے کے لیئے اٹھ گئے

یعنی باجود محبت ہونے اور رات میں جمع ہونے کے حرام کاری سے باز رہے

بقول شاعر
بٹھا کر رات کو پہلو میں رات بھر غالب
جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں
دوسرے شاعر نے کہا
اس شوق میں کی تجھ سے ہزاروں باتیں
کہ تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں
محمد بن قاسم کہتے ہیں

کم قد خلوت بمن اھوی فیمنعنی منہ الحیاء وقد اودنی بمعقولی یابی الحیاء و شیبنی ان الم بہ وخشیۃ من بعد قال و قیل

بہت بار میں نے اپنے محبوب سے تنہائی اختیار کی تو مجھے اس سے میری حیاء اور بڑھاپے نے گلے لگانے سے روک دیا اور اس بات نے روکا کہ بعد میں طرح طرح کی ہمارے بارے باتیں ہوں گی
محبت سے بچنا ہمارے اختیار میں نہیں ہوتا ہاں مگر محبت میں گناہ سے بچنا ہمارے اختیار میں ہوتا ہے
جب محبوب سے وصل ہو تو وقت تھم جائے , رات طویل سے طویل تر ہو جائے
بقول شاعر
مدت میں شامِ وصل ہوئی ہے مجھے نصیب
دو چار سو برس تو الہٰی سحر نہ ہو
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top