ذاتی_مطالعہ 28
امام ابن ابی الدنیا نے کتاب العیال میں اپنی سند سے ایک روایت ذکر فرمائی
حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
من اُعطی خیرا فرُئی علیہ سمی حبیب الله محدثا بنعمۃ اللہ
ومن اُعطی خیرا فلم یر علیہ سمی بغیض الله معادیا لنعمۃ الله
جسے خیر دی جائے پھر اس خیر کا اثر بندے پر نظر آتا ہو تو اس بندے کو حبیب الله { اللہ کا محبوب } نام دیا جاتا ہے اور اللہ کی نعمت کا چرچا کرنے والا نام دیا جاتا ہے
اور جسے خیر دی جائے تو اس پر اس خیر کا اثر نظر نہ آتا ہو تو اس بندے کو بغیض الله { اللہ کا ناپسندیدہ } نام دیا جاتا ھے اور اللہ کی نعمت سے عداوت رکھنے والا نام دیا جاتا ہے!
الله رب العزت نے ایمان, علم,مال,صحت, یہ عظیم نعمتیں دی ہیں تو ان کا اثر ظاہر کریں
ایمان کا اثر حدود اللہ کی پاسداری
علم کا اثر نشر و اشاعت
مال کا اثر اچھا پہننا اور صدقہ خیرات
صحت کا اثر عبادات کی کثرت ہے
اللہ وحدہ لاشریک کی نعمتوں کا چرچا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
