الحب_و_العشق 4
••• حسنِ صورت حسنِ نام اور حسنِ اخلاق میں اھم کیا ہے •••
کتاب الطب لدینوری میں امام الحافظ الدینوری حدیث پاک نقل کرتے ہیں
النظر فی الخضر یزید البصر والنظر فی الماء یزید البصر والنظر الی الوجہ الحسن
سبزہ دیکھنے سے نگاہ تیز ہوتی ہے جاری پانی کو دیکھنے سے نظر بڑھتی ہے اور خوبصورت چہرے کو دیکھنے سے نظر تیز ہوتی ہے
علماء کرام نے فرمایا کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ھے کہ جیسے خوبصورت چہرے کی طرف دیکھنے سے نگاہ اچھی ہوتی ہے ویسے بد صورت کو دیکھنے سے نظر میں کمزوری آتی ہوگی
اھل عرب کہتے ہیں
شفیع الحسن مقبول
کہ حسن کی شفاعت قبول کی جاتی ہے
امام اھل سنت نے فتاوی رضویہ میں اور امام طبرانی نے معجم میں حدیث پاک نقل کی
اطلبوا الحوائج عند حسان الوجوہ
حسین چہرے والوں کے پاس سے اپنی حاجتیں پوری کیا کرو
یہ تجربہ و مشاہدہ بھی ہے کہ حسن والے اکثر اچھے اخلاق والے بھی ہوتے ہیں
جب ان سے کوئی شے طلب کی جائے تو وہ دے دیتے یا یا اچھے لہجے سے جواب دیتے ہیں
بخلاف بد صورت کے کہ وہ اکثر بد اخلاق بھی ہوتے ہیں
اور ایک دوسری روایت میں ہے
من آتاه الله وجها حسنا واسما حسنا وجعله في موضع غير شائن فهو من صفوة الله من خلقه
جس کو اللہ تعالی نے حسین چہرہ, بہترین نام دیا اور اس کو غیر مذموم جگہ پر رکھا تو وہ بندہ اللہ کی پیاری مخلوق ہے
{طبرانی شریف}
انسان کا حسن اور نام اس کی شخصیت , اس کے اخلاق پر گہرا اثر ڈالتے ہیں
سکندر اعظم نے ایک حسین نام والے مگر بد اخلاق کو دیکھا تو کہا یا تو اپنا نام بدل دو یا اخلاق بدل دو
اور ایک جگہ ایک آدمی نے برے نام والے بد اخلاق انسان کو دیکھا تو کہا یا نام بدل دو یا اخلاق بدل دو تاکہ ایک ذات میں دو برائیاں نہ رہیں
الغرض حسن و جمال فطری شے اور نام والدین رکھتے ہیں اور اخلاق انسان خود سنوارتا ہے
اگر پہلی دو چیزیں آپ کے بس میں نہیں ہیں تو تیسری سب سے اھم اخلاق کو بہترین کرنا تو آپ کے اختیار میں ہے نا
اگر آپ حسین چہرے حسین نام اور حسین اخلاق والے ہیں تو آپ اللہ تعالیٰ کے مقبول بندے ہیں
اگر آپ اپنے حسن ظاہری میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں
تو علوم حدیث پر کام کریں ان شاءاللہ باطن کیساتھ ظاہری حسن میں نمایاں اضافہ ہوگا
با وضوء رہیں
تہجد ادا کریں
یتیموں کے ساتھ حسنِ سلوک کریں
درود پاک کی کثرت کریں
مذکورہ کاموں سے حسنِ ظاہری بڑھے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
