میری چھ سمتوں کی مالک

لطائفِ_علمیہ 248

مصری لوگ خاتون کو بطور عزت سِت یا سِتی کہتے ہیں
یہ کلمہ شش جہات سے ماخوذ ہے
یعنی چھ سمتیں
دایاں
بایاں
اوپر
نیچے
آگے
پیچھے
ان سب کو ملا کر پسندیدہ خاتون کو کہا جاتا ہے
ستی یعنی میری چھ سمتوں کی مالک یا میری کل کائنات
پھر یہ کلمہ بعد میں محبت کے معنی سے نکل کر ہر قابلِ عزت خاتون کے لیئے استعمال ہونے لگا جیسے محترمہ یا خاتون یا خانم استعمال ہوتا ہے
شوہر کو چاہئے اپنی بیگم کو ستی کہے اور اسے بتائے کہ اس کا معنی کل کائنات ہے
یوں باہم پیار و محبت پر گھر چلتا رہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top