موسیٰ رسول جن کی پرورش فرعون نے کی

عجائباتِ_عالم 29

°°° کافر موسی جس کی پرورش جبریل نے کی °°°

ترکی کے مقامی چینل A Haber نے ایک پانچ سالہ بچہ دکھایا جسے زلزلے کے ملبے سے نکالا گیا تھا

وہ بچہ 112 گھنٹے ملبے میں پھنسا رہا اس بچے سے پوچھا گیا کہ تمہیں بھوک پیاس نہیں لگی؟
بچہ کہنے لگا
ہر کچھ دیر بعد سفید کپڑوں میں ایک آدمی آتا تھا جو مجھے کھانا پینا دے جاتا تھا

اللہ رب العزت جب مزید زندگی دینا چاہتا ہے تو غیب سے بندوں کی مدد فرماتا ہے

تفسیر طبری میں ہے
جس سال فرعون نے بنی اسرائیل کے بچوں کو قتل کرنے کا حکم دیا اسی سال موسی بن ظفر نامی ایک بچہ پیدا ہوا
جسے دنیا سامری نام سے یاد کرتی ہے
جو سامری جادوگر مشہور ہوا
اس کی ماں کو یہ خوف ہوا کہ میرے بچے کو قتل کر دیا جائے گا تو وہ اسے ایک غار میں چھوڑ آئی
اللہ کی شان جبریل امین اسے خوراک مہیا کرتے تھے
ایک انگلی سے گھی اور ایک سے شہد پلاتے تھے
{ یعنی اللہ کی نعمتیں دشمن کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیئے بھی ہوتی ہیں }

اس پر تاج العروس میں شعر ہے

إِذَا الَمرْءُ لَمْ يُخْلَقْ سَعِيداً مِنَ الأَزَلِ
فَخَابَ مَرَبِّيهِ وَخَابَ الُمؤَمَّل

جب بندہ ازل سے ہی خوش بخت نہ ہو اس کی تربیت و امید ناکام ہوجاتی ہے

فَمُوسَى الَّذِي رَبَّاهُ جِبْرِيلُ كَافِرٌ
وَمُوسَى الَّذِي رَبَّاهُ فِرْعَونُ مُرْسَل

وہ موسی جسے جبریل نے پالا کافر ہے
اور وہ موسی جن کی پرورش فرعون نے کی وہ رسول ہیں

معلوم ہوا کسی پیر کا پروردہ ہونا اور گدی نشین ہونا ازلی سعادت مند ہونے کی نشانی نہیں ہے
نعمتوں میں پلنے والے اکثر کم بخت ہوتے ہیں
اور مصیبتوں میں پھلنے پھولنے والے گوہر نایاب ہوتے ہیں

بعض اسلاف دنیا کا مال آنے پر روتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ناراض ہوگیا ہے تبھی دنیا ہمارے گھر آگئی ہے
اور ایک بذرگ کے گھر جب فاقہ کی نوبت آتی تو کہتے مرحبا بشعار الصالحین
نیک لوگوں کی علامت کو خوش آمدید

بہر حال دنیا کے عجائب کثیر ہیں وہ مالک الملک چاہے تو چلتے پھرتے بندے کی روح نکال لے اور وہ بندہ دھڑام سے گر جائے
وہ چاہے تو 112 گھنٹے بچے کو سلامت رکھے اور کھانا پینا بھی عطاء فرماتا رہے
قرب و جوار پر غور کریں واللہ ہر لمحہ اور ہر ذرہ عجائبات سے بھرا ہوا ہے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top