مقام اعراف کیا ہے ؟

علوم قرآن 5

آخری قول ہنسا دینے والا ہے

اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا
وَ عَلَى الْاَعْرَافِ رِجَالٌ یَّعْرِفُوْنَ كُلًّۢا بِسِیْمٰىهُمْۚ
اعراف پر کچھ مرد ہوں گے کہ دونوں فریق کو ان کی پیشانیوں سے پہچانیں گے

جنت میں ایک مقام اعراف ہے جو جنت کے کناروں پر واقع ہے
ایک قول کے مطابق یہ جنت و جہنم کے درمیان ایک پردہ ہے

ایک قول کے مطابق یہ سفید مشک کا ایک ٹیلہ ہے
الغرض یہ جنت کے باہری کنارے پر ایک مقام ہے

یہاں کون آباد ہوں گے اس کے بارے آٹھ اقوال ہیں

اور آخری عجیب و غریب اور ہنسا دینے والا ہے

پہلا قول کہ اصحاب الاعراف وہ لوگ ہوں گے
جن کی نیکیاں اور گناہ برابر ہوں گی یہ جنت میں داخل نہ ہوں گے اعراف پر رہیں گے

دوسرا قول کہ یہاں وہ شہید آباد ہوں گے جو ماں باپ کے نافرمان ہوں گے
جنت میں اس لیئے داخل نہ ہو سکیں گے کیونکہ ماں باپ کے نافرمان تھے
اور جہنم میں اس لیئے نہیں جائیں گے کیونکہ اللہ کی راہ میں شہید ہوئے تھے

تیسرا قول ہے کہ
اصحاب الاعراف انبیاء کرام اور افضل ترین مسلمان ہوں گے وہ ایک بلند مقام پر کھڑے ہوں گے جس کا نام اعراف ہوگا, وہاں کھڑے ہوکر وہ جنت و دوذخ کے عجائبات کا نظارہ کریں گے,
° ابن عباس سے مروی کہ ان میں سے حمزہ و عباس و مولا علی و جعفر طیار ہیں رضی اللہ عنھم تفسیر ثعلبی میں ایسا ہی ہے °

چوتھا قول ہے کہ
اصحاب الاعراف وہ لوگ ہیں جن سے ماں باپ میں سے کوئی ایک راضی ہو دوسرا ناراض ہو

پانچواں قول ہے کہ
اصحاب الاعراف مومن جنات ہیں,
مگر یہ مرجوح ہے کیونکہ ° روایات میں آیا ہے کہ جنت میں انسان تو جنات کو دیکھیں گے مگر جنات انسانوں کو نہیں دیکھ پائیں گے ° جیسے دنیا میں انسان جنات کو نہیں دیکھ پاتے
جبکہ یہاں آیت میں آیا کہ اھل اعراف جنتیوں و جہنمیوں کو دیکھیں گے

چھٹا قول ہے کہ
اصحاب الاعراف اھل فترت ہیں یعنی وہ لوگ جن کو کسی نبی کی دعوت نہیں پہنچی

ساتواں قول ہے کہ
اصحاب الاعراف مشرکین کے وہ بچے جو بلوغت سے پہلے ہی انتقال کر گئے تھے

آٹھواں اور عجیب قول ہے کہ
شیعہ حضرات کے نذدیک اصحاب الاعراف اھل سنت ہوں گے جو جہنم سے نکل کر آئیں گے مگر جنت میں داخل نہیں ہوں گے مقام اعراف پر ہی رہیں گے
(النبراس علی شرح العقائد)
شیعہ حضرات نے بھی کیسی کیسی خوش فہمیاں پال رکھی ہیں
ہم اھل سنت تو ان شاء اللہ اللہ رب العزت کے کرم اور جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت سے جنت الفردوس جو کہ سب جنتوں میں اعلی ترین ہے
اللہ ربّ العزت کے عرش کے عین نیچے سب جنتوں میں اوپر ہے اس جنت میں آباد ہوں گے


سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top