مسلسل سر درد ہونا قطبِ وقت کی ایک نشانی ہے

تصوف_وصوفیاء 29

سر درد اھلِ ایمان و اھلِ جنت کی نشانی ہے

عارف بالله سیدی عبد الوھاب شعرانی بھجة النفوس کے باب نہم میں فرماتے ہیں

قطبِ وقت کی شان تو یہ ہے کہ اللہ رب العزت کی طرف سے دن رات کثرت سے الہامات کی وجہ سے اس کا سر درد کرتا رہتا ہے

کیونکہ کوئی انسان بھی فیضِ الہیٰ بلا واسطہَ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں پا سکتا
❗ بھجة النفوس ❗
وجہ اس کی یہ ہے کہ اللہ رب العالمین کی طرف سے نازل کی گئی کسی بھی شے کا بوجھ سہنا آسان کام نہیں
یہی وجہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم کے بارے فرمایا
لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰى جَبَلٍ لَّرَاَیْتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْیَةِ اللّٰهِؕ

اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر اتارتے تو ضرور تم اسے جھکا ہوا ؛ اللہ کے خوف سے پاش پاش دیکھتے
سینہَ مصطفی میں اللہ قادر و حکیم نے ایسی قوت و استعداد رکھی کہ وہ بوجھ اٹھا لیا
اور قطبِ وقت حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے توسط سے مسلسل الہام کا بوجھ اٹھا لیتا ہے
مگر اس کا اثر مسلسل سر درد ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے

سر درد کوئی عام مرض نہیں نہ ہلکا مرض ہے
یہ پورے جسم کو اضطراب میں مبتلاء کر دیتا ہے
مسلسل سر درد سہ لینا عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے یہ ان سے پوچھیں جن کو یہ آزمائش ہے
حدیث مبارکہ میں ہے
إن من أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ، ثم الذين يلونهم
لوگوں میں سے نبیوں پر سب سے زیادہ آزمائش آتی ہے پھر ان پر جو انبیاء کرام کے مرتبوں کے قریب ہیں پھر ان پر جو ان کے قریب ہیں
❗ مستدرک للحاکم❗
ابن رجب حنبلی نے فرمایا
صداع الرأس من علامات أهل الإيمان وأهل الجنة
سر درد ہونا ایمان والوں اور جنتیوں کی نشانی ہے

قرآن کریم میں جنتی شراب کا ذکر ہوا تو اس کی شان بیان فرمائی
لَا فِيْهَا غَوْلٌ
اس شراب میں سر درد نہیں ہوگا
بیماریوں میں سر درد کا ذکر خاص طور پر فرمایا کیونکہ سر درد ایسا مرض ہے جو سارے جسم کو جکڑ لیتا ہے

مزید فرمایا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر سر درد رہا ہے

مسند احمد کی
حدیث مبارکہ میں ہے جسے سر درد نہیں ہوتا وہ جہنمی ہے
❗لطائف المعارف ❗
یہاں اس کا ذکر ہے جسے زندگی میں کبھی سر درد نہ ہوا ہو

اور جسے مسلسل ہو وہ رحم کیا گیا ہے
اور مسلسل سر درد ہونا قطبِ ہونے کی نشانی ہے
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تبعیت میں قطبِ وقت مسلسل اس درد کا شکار رہتا ہے
کیونکہ مسلسل مصیبت و اذیت میں رہنا اور اس پر شکر کرنا مقبول بندوں کے سوا کسی کے بس کی بات نہیں ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top