الحب_و_العشق 25
سیدی مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں
مجھ پر سوائے ایک نوجوان کے کوئی غلبہ نہ پا سکا یعنی زندگی میں مجھ سے صرف ایک نوجوان جیتا ہے
وہ نوجوان بنی حارث کا فرد تھا
ہوا یوں کہ میں نے بنی حارث کی ایک عورت کو پیغامِ نکاح بھیجا وہاں موجود ایک نوجوان کہنے لگا
حضور آپ کے لیئے اس عورت میں بھلائی نہیں ہے
میں نے کہا کیسے
کہنے لگا
حضور میں نے اس عورت کو دیکھا تھا کہ ایک مرد اسے بوسہ دے رہا تھا
اس کی بات سن کر میں نے اس عورت سے نکاح کا ارادہ ترک کر دیا
کچھ دنوں بعد مجھے خبر ہوئی کہ اسی نوجوان نے اس عورت سے شادی کر لی ہے
میں نے کہا کیا تم نے دیکھا نہیں تھا کہ اس عورت کو کوئی مرد بوسہ دے رہا تھا
کہنے لگا ہاں وہ اس کا باپ تھا
مغیرہ بن شعبہ بہت ذہین و فطین شخص تھے مگر محبت نے ذہانت کو شکست دے دی اور محبت حاصل کر لی
کہا جاتا ہے
محبت اور جنگ میں دھوکہ جائز ہے
اگرچہ شرعاً صرف جنگ میں دھوکہ جائز ہے محبت میں نہیں
کیونکہ جنگ میں شہادت اور محبت میں محبوب حاصل ہوتا ہے
° مگر ایسی محبت جہنم لے جائے جس میں جھوٹ , بدکاری , ماں باپ کی دل آزاری اور خاندان کی خواری ہو °
محبت ہو جائے تو شرعی اصولوں پر پوری کرنے کی حتی المقدور کوشش کریں مگر شریعت کا کوئی اصول توڑیں نہیں ورنہ لذت لعنت بن جائے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم
