لطائفِ_علمیہ 1
محبت فعلِ لازم کی طرح ہوتی ہے جسے مفعول بہ کی حاجت نہیں ہوتی
کیونکہ محبت ہو جاتی ہے کرنی نہیں پڑتی
اور جب ہو جاتی ہے تو محبوب کی جفاء و دغا کچھ معنی نہیں رکھتی
یہ جملہ ہی غلط ہے کہ
میں تم سے محبت کرتا ہوں
درست یہ ہے
مجھے تم سے محبت ہوگئی ہے
یعنی بلا اختیار ہوگئی
اس میں محبوب کا جواب محبت کرنا ضروری نہیں ہے
ورنہ تو یہ بابِ مفاعلہ بن جائے گا
جس میں فاعل مفعول بھی ہوتا ہے
جبکہ محبت تو فعلِ لازم ہے
جس طرح فعلِ لازم کا مفعول ضروری نہیں ہوتا
اسی طرح محبت کا بدلہ ضروری نہیں ہوتا
سیدمہتاب_عالم# ✍️
