یادِ_حضور 27
حضور بہت غم ہوگئے
حضور بہت رنج بڑھ گئے
حضور تھک گیا ہوں
حضور آپ کے سوا کس سے عرض کروں ؟
واللہ العظیم میری زبان آپ کا ذکر کرنے کے قابل نہیں
میری آنکھیں آپ کو دیکھنے کے قابل نہیں
میرا دل آپ کے خیال کے قابل نہیں
بڑا بیباک ہوں جو آپ کو یاد کر لیتا ہوں
کہاں آپ ستھرے نکھرے کہاں میں سیاہ رو , ناپاک و مجرم
مگر حضور آپ نے دنیا میں اپنی امت میں بنایا ہے تو مجھے امت میں رہنے دیں
تیرا ثانی کہاں! شاہِ کون ومکاں
مجھ سا عاصی بھی اُمّت میں ہوگا کہاں
تیرے عَفْو و کرم کا شہِ دو جہاں
کیا کوئی مجھ سے بڑھ کر بھی حقدار ہے؟
صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
✍️ #سیدمہتاب_عالم
