لڑکی کے بارے کس سے مشورہ کریں

ذاتی_مطالعہ 51

سیدی طلحہ بن عبیداللہ نے فرمایا
لا تشاور شابا في جارية
کسی جوان سے لڑکی کے بارے مشورہ نہ کرو
مکارم الاخلاق للخرائطی
کیونکہ جوان حدتِ لہو جوشِ جوانی غلبہِ نفسانی کی وجہ سے ہر لڑکی کو حسن و جمال کے ترازو میں رکھتے ہیں
جبکہ عمر رسیدہ حضرات عقل و علم , امورِ خانہ داری, لڑکی کا خاندان باپ بھائی کیسے ہیں اور خصوصاً ماں کیسی ہے
ان امور کا لحاظ کرتے ہیں
لہذا کسی خاتون سے شادی کرنے میں ان امور کا لحاظ کریں
سِیَر ترک کر کے صُوَر پر دیوانہ ہونے کی وجہ سے اسلامی معاشرے میں بگاڑ آیا ہوا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top